فلم / ٹی وی

’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی

سیکوئل کا اعلان کرنے میں جلدبازی ہوگئی

Web Desk

’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی

سیکوئل کا اعلان کرنے میں جلدبازی ہوگئی

سیکوئل کا اعلان کرنے میں جلدبازی ہوگئی
سیکوئل کا اعلان کرنے میں جلدبازی ہوگئی

اگر آپ بھی ڈراموں کے دلدادہ ہیں تو دسمبر 2022 سے جولائی 2023 تک جیو انٹرٹیمنٹ پر دھوم مچانے والا ڈراما سیریل ’تیرے بن’ تو ضرور ہی دیکھا ہوگا، یہ وہ ڈراما سیریل ہے جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی ہائپ برقرار رکھی ہوئی تھی۔

یہاں تک کہ اسکی مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ سوشل میڈیا بھی ’تیرے بن’ کے سحر میں مبتلا دکھائی دے رہا تھا ، اور یوٹیوب کی ٹرینڈنگ لسٹ میں مسلسل اسی ڈرامے کا راج تھا۔

اس ڈرامے کو بے مثال کامیابی اور شہرت حاصل کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ ڈرامہ جیو ٹیلی ویژن کی پیشکش تھی، جسے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا تھا۔ ڈرامے کی ہدایتکاری سراج الحق نے کی تھی اور اسے نوران مخدوم نے لکھا تھا۔ اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی اس گرینڈ شو کے پروڈیوسر تھے۔

اس کہانی میں وہاج علی عرف مرتسم اور یمنیٰ زیدی عرف میرب کی آن اسکرین کیمسٹری بے حد پسند آئی۔ اگرچہ ڈرامے کے اختتام کو سراہا گیا، لیکن شائقین کا کہنا تھا کہ میرب اور مرتسم کی محبت کے اظہار کے بعد اُن کی کیمسٹری پوری طرح سے دکھائی نہیں گئی۔

یہی وجہ تھی ڈرامے کے اختتام پر اسکے سیکوئل کا شور اٹھنے لگا، اور پھر اسی شور کو دیکھتے ہوئے ڈراما میکرز نے سیزن 2 کا اعلان بھی کیا جو تاحال پورا نہ ہوسکا۔

کیونکہ نومبر 2023 میں  پریمیئر براڈ کاسٹ اور فلم انٹرٹینمنٹ کمپنی سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کے بانی عبد اللہ کادوانی نے  انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ شیئر کی تھی  جس میں لکھا ہوا پیغام 'تیرے بن' کے مداحوں کی نیندیں اڑا چکا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں یہ بھی لکھا تھا کہ ' تیرے بن کے ناظرین کے لیے ایک بہت دلچسپ خبر ہے کہ ڈرامے کا دوسرا سیزن 29 دسمبر 2023 سے نشر کیا جائیگا۔'

انہوں نے مزید لکھا کہ ' دل چھو لینے والے مزید سینز کے لیے تیار رہیں اور اپنے کلینڈرز پر یہ تاریخ مارک کرلیں، میرا وعدہ ہے کہ دوسرا سیزن بہت بہترین ثابت ہوگا اور آپ سب کو بے حد پسند آئیگا۔'

اور اب جبکہ اس بات کو بھی عرصہ بیت چکا ہے اور میرب اور مرتسم کے فینز انتظار کر کر کے تھک چکے ہیں وہیں بالآخر یمنیٰ زیدی نے سیزن ٹو میں تاخیر کی اصل وجہ سے پردہ اٹھادیا ہے۔

حال ہی میں یمنی زیدی نے امریکہ میں منعقدہ ایک ایونٹ میں شرتک کی جہاں انہوں نے دوران گفتگو ڈراما سیریل ’تیرے بن’ کی  تاخیر کی اصل وجہ بھی بتادی۔

وائرل کلپ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ،’میرا خیال ہے کہ اس پراجیکٹ کا اعلان بہت جلد بازی میں کر دیا گیا تھا یہ فیصلہ کچھ جلدی میں ہوا تھا۔’

یمنیٰ زیدی کے بقول،’ اس ڈرامے کے سیزن ٹو کی تاخیر کی  وجہ پروڈیوسرز بھی ہو سکتے ہیں اور اداکار بھی’۔

انہوں نے اپنے فینز کو بتایا کہ،‘ آپ کو یہ پراجیکٹ دیکھنے کو مل سکتا ہے، لیکن فی الحال مجھے خود بھی کچھ علم نہیں کیونکہ  یہ ابھی ڈیولپمنٹ کے مرحلے میں ہے۔

یمنیٰ زیدی کے ان الفاظ کے بعد مداح مسلسل پروڈیوسرز سے یمنیٰ  اور وہاج کے ساتھ نیا ڈرامہ بنانے کی درخواست کر رہے ہیں، جب کہ کچھ لوگ اپنے غصے کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔