وائرل اسٹوریز
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
مزاحیہ کلپ سوشل میڈیا صارفین کے دل چھو گیا
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
مزاحیہ کلپ سوشل میڈیا صارفین کے دل چھو گیا
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے حالیہ ویڈیو سے اپنے اندر کی فیمنسٹ کو جگاڈالا۔
مزاحیہ انداز گفتگو، اور شوخ مزاجی سے مشہور بشریٰ انصاری شوبز انڈسٹری کی آئیکونک شخصیت مانی جاتی ہیں، انہوں نے اپنے کردار اور اپنی شخصیت پر کبھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا، وہ جس بھی کردار میں منظرعام پر آجائیں ہر بار فینز کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔
اداکاری کے علاوہ بشریٰ انصاری سوشل میڈیا پر بھی خاصا متحرک رہتی ہیں ، یوٹیوب کی بات کریں تو ویلاگنگ کے ذریعے وہ اپنے مداحوں سے ہر لمحہ جڑی رہتی ہیں جبکہ دیگر پلیٹ فارمز جیسے انسٹاگرام پربھی مزے مزے کی ویڈیو کلپس شیئر کرکے تعریفیں اکھٹی کرتی نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس انہیں ماضی کے یادگار گانے گاتے دیکھا گیا اور پھر انہیں گانوں کے بول پر انہیں ایک بڑی حقیقت کا احساس ہوگیا۔
’تڑپا لو’، ’آزما لو’، ’میں تیری داسی’، ’تو میری عبادت’ جیسے گانوں کی مثال دیتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ،‘ان کے زمانے کے تقریباً تمام گانے عورت کو یہ سکھا رہے تھے کہ وہ اپنے مرد کو خوش کرنے کے لیے خود کو تکلیف میں ڈال دے۔
اور پھر گانا ’سجنا ہے مجھے سجنا کیلئے’ کی مثال دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ لڑکیوں کو اپنے لیے جینا چاہیے، خود کے لیے سنورنا چاہیے، اور سب کو خوش کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
ان گانوں کا حوالہ دیتے ہوئے بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ،‘نہیں اب مزید ایسا نہیں ہوگا، کیونکہ انہیں گانوں نے ہماری نئی نسل کو برباد کرکے رکھ دیا ہے۔
اس ویڈیو کے ذریعے بشریٰ انصاری کا عمدہ انداز میں پیغام دینا سوشل میڈیا صارفین کو خوب بھارہا ہے،ایک صارف نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ،آپ کا یہ مشورہ بہت شکریہ کے قابل ہے۔’
ایک اور صارف نے لکھا کہ،‘ہاہاہا! جی بلکل درست کہا۔ آپ بالکل صحیح ہیں!’۔
جبکہ دیگر صارفین بھی بشریٰ انصاری کے نظریے سے متفق نظر آئے۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
-
ساحر لودھی کی ٹرولنگ، مہوش حیات اداکاروں پر برہم
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
‘Heated Rivalry’ star Hudson Williams slams hateful fans with blunt message
James Cameron sparks buzz about ‘Avatar 4’ amid franchise uncertainty
Why did Harry Styles get emotional while dancing in Berlin?
Lewis Hamilton and Kim Kardashian spark ‘endgame’ romance buzz
Priyanka Chopra explains strict rule she follows to protect daughter Malti
Kanye West drama grows as Bianca Censori refuses to stay silent
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release
Tommy DeCarlo, lead singer for rock band Boston, dies at 60


