سوشل میڈیا
ریحام رفیق ایک بار پھر ناقدین کے ہتھے چڑھ گئیں
اداکارہ کی ڈانس ویڈیو انہیں لے ڈوبی
ریحام رفیق ایک بار پھر ناقدین کے ہتھے چڑھ گئیں
اداکارہ کی ڈانس ویڈیو انہیں لے ڈوبی
پاکستانی اداکارہ، سوشل میڈیا انفلوئنسر، وائس اوور آرٹسٹ اور کوریوگرافر ریحام رفیق ایک بار پھر اپنی حالیہ ویڈیو کے باعث تنقید کی ذد میں آگئیں۔
ویسے تو ریحام رفیق نے کریئر کا آغاز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بنائے گئے پیج سے کیا جس کے بعد انہیں پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کرنے کا موقع ملا۔
انہوں نے 2021 میں معروف ہدایتکار نبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'کھیل کھیل میں' سے ایکٹنگ ڈیبیو دیا جس کے بعد وہ متعدد ڈراموں بشمول 'جھوم' ،کفارہ' ، 'جڑواں' میں اداکاری کے جوہر بکھیرتی نظر آئیں۔ اور اب ان دنوں وہ ڈراما سیریل 'پرورش’ میں امل کے کردار سے خود داد وصول کررہی ہیں۔
لیکن بات صرف اداکاری تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ وہ ایک متحرک ڈیجیٹل کریئیٹر بھی ہیں اور ٹک ٹاک پر ٹرینڈنگ ویڈیوز بناتی ہیں جو کبھی انکے فینز کو خوب بھاتی ہیں تو کبھی دل جیتنے میں ناکام نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں ریحام رفیق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالی وڈ گانے ’برسو رے’ پر دلکش ڈانس مورز سے خوب رونق لگائے ہوئی ہیں۔
سیاہ شرٹ اور ٹراؤزر میں ملبوس گلے میں لاکٹ چین پہنے ریحام کو نہ صرف اس لمحے جوش سے بھرپور دیکھا گیا بلکہ انکے غیر معمولی چہرے کے تاثرات ہر دیکھنے والوں کو دنگ کرگئے۔
کیونکہ آئیکونگ سانگ پر عجیب و غریب چہرے کے تاثرات دینا فینز کو کچھ خاص پسند نہ آیا، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ 'ڈانس کر رہی ہو تو کرو یہ اس قسم کے بیہودہ چہرے بنانے کی کہا ضرورت ہے۔'
ایک اور صارف نے لکھا کہ،‘ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں لیکن ان کے چہرے کے تاثرات برداشت سے باہر ہیں۔’
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،’یہ ڈانس کرتے ہوئے اتنے عجیب چہرے کیوں بناتی ہیں؟اس گانے کے لیے نرم تاثرات درکار تھے۔’
اور مداح نے یہاں تک لکھ دیا کہ،’پہلے تو ان کے اپنے گھر والے شوبز میں آنے نہیں دیتے، پھر جب مان جاتے ہیں تو اتنی سپورٹ کرتے ہیں کہ معاشرے کو روکنا پڑتا ہے۔’
یاد رہے کہ ریحام رفیق پاکستان کی معروف گلوکارہ نمرہ رفیق کی چھوٹی بہن ہیں اور کچھ ماہ قبل شکیب خان سے نجی خاندانی تقریب میں شادی کر چکی ہیں۔
مزید خبریں
-
کارتک کیساتھ فلم سے انکار پر تنقید ، جنت مرزا پھٹ پڑیں
-
جنت مرزا کاکارتک آریان کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف
-
نابالغ پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کا عندیہ
-
وزیراعظم بھی 'کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد' کے گرویدہ
-
رجب بٹ نے ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا، بیرونِ ملک منتقل
-
سوشل میڈیا بالی وڈ اسٹارز کیلئے ہیرو یا ولن؟
-
پراجکتا کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، کانٹینٹ کرئیٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی
-
زرناب اور لاریب کا بیٹا کس موذی مرض میں مبتلا؟
-
چاہت فتح نے اداکاری کی کلاس دینے کیلئے اکیڈمی کھول لی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Kathryn Hahn set to star in Disney’s ‘Tangled’ as Mother Gothel
‘Heated Rivalry’ star Hudson Williams slams hateful fans with blunt message
James Cameron sparks buzz about ‘Avatar 4’ amid franchise uncertainty
Why did Harry Styles get emotional while dancing in Berlin?
Lewis Hamilton and Kim Kardashian spark ‘endgame’ romance buzz
Priyanka Chopra explains strict rule she follows to protect daughter Malti
Kanye West drama grows as Bianca Censori refuses to stay silent
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release



