اسکینڈلز

روچی گجر کا پروڈیوسر پر چپل سے حملہ، مقدمہ درج

اداکارہ نے پیسے نہ دینے پر پروڈیوسر کو چپل دے ماری

Web Desk

روچی گجر کا پروڈیوسر پر چپل سے حملہ، مقدمہ درج

اداکارہ نے پیسے نہ دینے پر پروڈیوسر کو چپل دے ماری

اداکارہ نے پیسے نہ دینے پر پروڈیوسر کو چپل دے ماری
اداکارہ نے پیسے نہ دینے پر پروڈیوسر کو چپل دے ماری

بھارتی اداکارہ روچی گجر  نے پیسے نہ دینے پر فلم پروڈیوسر اور اداکار مان سنگھ پر چپل سے حملہ کردیا جسکے بعد اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یہ سب اس وقت ہوا جب فن ریپبلک مال، اندھیری ویسٹ ممبنی کے ایک سینما گھر میں فلم ’سو لانگ ویلی’ کی خصوصی نمائش جاری تھی، ایسے میں اداکارہ  نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سینما میں طوفان برپا کردیا یہاں تک کہ  ہدایت کار و اداکار مان سنگھ پر چپل سے حملہ بھی کردیا جسکی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

وائرل کلپس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ  فلم کی اسکریننگ کے دوران پروڈیوسرز سے بلند آواز میں جھگڑ رہی ہیں اور پھر اچانک غصے میں آ کر مان سنگھ پر چپل پھینک دیتی ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے پروڈیوسر کو  پانی کی بوتل پھینکی، چپل سے تھپڑ مارا اور فلم کی ریلیز رکوانے کی دھمکی بھی دی۔

اور صرف یہی نہیں بلکہ روچی گجر مبینہ طور پر اس تقریب میں باقاعدہ احتجاج کرنے کی نیت سے آئی تھیں، وہ کئی احتجاجی مظاہرین کے ساتھ تھیٹر پہنچیں، جن کے ہاتھوں میں بینرز تھے جس پر پروڈیوسرز کے چہروں پر سرخ کراس لگے ہوئے تھے، کچھ پوسٹروں میں پروڈیوسرز کو گدھوں پر بیٹھا ہوا دکھایا گیا تھا۔

بعدازاں اپنے مقصد میں کامیاب ہونے اور مان لال سنگھ پر حملہ کے بعد امبولی پولیس نے فوری نوٹس لیتے ہوئے فلم پروڈیوسر اور ہدایتکار مان لال سنگھ کی شکایت پر اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔

جھگڑے کی اصل وجہ کیا؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  24 جولائی کو امبولی پولیس نے مان سنگھ کے دوست کرن سنگھ چوہان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا تھا، جن پر روچی نے 25  لاکھ روپے کا فراڈ کرنے کا الزام لگایاہے۔

اداکارہ نے الزام عائد کیا تھا کہ کرن سنگھ چوہان نے ان سے 25 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے۔ روچی گجر کا کہنا تھا کہ پروڈیوسر مان سنگھ چوہان نے انہیں 2023ء میں ایک ہندی ڈرامہ سیریز کے لیے بطور شریک پروڈیوسر شامل ہونے کی پیشکش کی تھی، جو مبینہ طور پر سونی ٹی وی پر نشر ہونی تھی، چوہان نے انہیں متعلقہ دستاویزات بھی فراہم کیں۔

اداکارہ نے اپنی شکایت میں یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ انہوں نے اپنی کمپنی ایس آر ایونٹ اینڈ انٹرٹینمنٹ کے ذریعے جولائی 2023ء سے جنوری 2024ء کے دوران چوہان کی ’کے اسٹوڈیوز‘ سے منسلک اکاؤنٹس میں کئی ادائیگیاں کیں لیکن یہ پروجیکٹ کبھی مکمل نہ ہو سکا۔

بعد ازاں انہیں معلوم ہوا کہ وہ رقوم مبینہ طور پر فلم سو لانگ ویلی پر خرچ کی گئیں، جو اصل معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

جبکہ پروڈیوسر مان سنگھ کا کہنا ہے کہ  ان دونوں کے درمیان کوئی مالی لین دین نہیں ہوا تھا۔ اور اسی تناظر میں روچی گُجّر پچھلے ایک ماہ سے مان سنگھ کو مسلسل پیغامات بھیج رہی تھیں کہ اگر  ان کے پیسے واپس نہ کیے گئے تو وہ فلم کی ریلیز رکوادیں گی۔

حالانکہ  اسی سلسلے میں انہوں نےسٹی سول کورٹ میں فلم کی ریلیز رکوانے کی درخواست بھی دی تھی، لیکن عدالت نے یہ درخواست مسترد کر دی۔

جسکے نتیجے میں اداکارہ نے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتے ہوئے فلم کے پریمیئر کے دوران  چار خواتین باڈی گارڈز اور چند مرد باونسرز کیساتھ دھاوا بول دیا۔