وائرل اسٹوریز
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
دلجیت بھی سجاد علی کے فین نکلے
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
دلجیت بھی سجاد علی کے فین نکلے
کہتے ہیں کہ جس طرح کسی بھی فنکار کیلئے کوئی سرحد نہیں ہوتی ، ایسے ہی موسیقی بھی سرحدوں کی محتاج نہیں، اور اس بات کو بھارت کے قابل فخر پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے ثابت کردیا۔
ہر فن مولا کے لقب سے مشہور دلجیت وہ شخصیت ہیں جو نہ صرف اداکاری میں ماہر ہیں بلکہ موسیقی کی دنیا میں بھی انکا کوئی ہم پلہ نہیں، کئی سپر ہٹ گانے دینے والے دلجیت نے نہ صرف پنجابی زبان کو عالمی سطح پر باعث فخر بنایا بلکہ مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، اداکاری کا میدان ہو یا پھر میوزک کی دنیا دلجیت نے ہر شعبے میں اپنے فن کا لوہا منوایا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ وہی گاؤں کا عام سا لڑکا جسے کوئی نہیں جانتا تھا آج دنیا اسکی دیوانی ہے اور اسے اپنا آئیڈیل مانتی ہے۔
لیکن خود دلجیت کس شخصیت کے دیوانے ہیں یہ انہوں نے اپنی حالیہ پوسٹ سے واضح کرکے سب کو دنگ کردیا۔
حال ہی میں دلجیت دوسانجھ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں گاؤں کی سیر کرتے ، ٹیوب ویل سے پانی پیتے اور گاؤں کی سادگی کو انجوائے کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
لیکن جو چیز سب کی توجہ کا مرکز بنی وہ اس کلپ سے جڑا ساؤنڈ ٹریک ’راوی’ تھا جو کسی اور کا نہیں بلکہ پاکستانی گلوکار سجاد علی کا شاہکار تھا۔
اس ویڈیو میں بھارتی سپر اسٹار دلجیت کو سجاد علی کے مشہور اور دل کو چھو لینے والے گانے "راوی" پر جھومتے دیکھا گیا، جس پر دونوں ممالک کے مداحوں نے بھرپور داد دی۔
کیونکہ ایک جانب جہاں انکی ہانیہ عامر کیساتھ فلم ’سردار جی 3’ میں بھارت و پاکستان کے فنکاروں کے اس تعاون پر اعتراضات اٹھائے گئے لیکن دلجیت اپنے اسی مؤقف پر ڈٹے رہے کہ جب فلم کی شوٹنگ ہوئی، تب سب کچھ معمول پر تھا، تو اب یہ شور کیسا؟’
اور اب ایک بار پھر انکی پاکستانی فنکاروں سے محبت اور موسیقی سے لگاؤ لوگوں کے دل موہ لے گیا۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
-
ساحر لودھی کی ٹرولنگ، مہوش حیات اداکاروں پر برہم
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
‘Heated Rivalry’ star Hudson Williams slams hateful fans with blunt message
James Cameron sparks buzz about ‘Avatar 4’ amid franchise uncertainty
Why did Harry Styles get emotional while dancing in Berlin?
Lewis Hamilton and Kim Kardashian spark ‘endgame’ romance buzz
Priyanka Chopra explains strict rule she follows to protect daughter Malti
Kanye West drama grows as Bianca Censori refuses to stay silent
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release
Tommy DeCarlo, lead singer for rock band Boston, dies at 60


