اسکینڈلز

روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے روبینہ اشرف کے اس تبصرے کو 'ذاتی عناد' اور 'حسد' قرار دیا

Web Desk

روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل

سوشل میڈیا صارفین نے روبینہ اشرف کے اس تبصرے کو 'ذاتی عناد' اور 'حسد' قرار دیا

روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل

معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کے بارے میں سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا پرانا تبصرہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

علیزے شاہ اِن دنوں شوبز انڈسٹری میں خود پر ہونے والی تنقید اور مبینہ طور پر سینئرز کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے خلاف آواز بلند کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔

اس دوران علیزے شاہ کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان تمام کلپس کو دوبارہ شیئر کرنا شروع کیا ہے جن میں مختلف سینئر اداکار اُن کے بارے میں سخت اور ناگوار تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

ان ہی میں سے ایک کلپ روبینہ اشرف کا ہے، جس میں انہوں نے ایک شو کے دوران علیزے شاہ کی اداکاری کو مکمل طور پر رد کرتے ہوئے انہیں 'زیرو' قرار دیا۔

روبینہ اشرف نے ایک پروگرام میں علیزے شاہ کی عید ٹیلی فلم 'چاند رات اور چاندنی' پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے اس لڑکی کو کئی ڈراموں میں دیکھا ہے، جو نمبر آپ اُسے دے رہے ہیں وہ دراصل رائٹر اور ڈائریکٹر کا کریڈٹ ہے، اس کا کریڈٹ صرف اس کا میک اپ ہے، کیونکہ آپ نے اُسے ہر ڈرامے میں ایک ہی روپ میں دیکھا ہے، میرے لیے علیزے 'زیرو' ہے، صرف اس ڈرامے میں نہیں بلکہ ہر ڈرامے میں، وہ اپنے بالوں کے کرلرز، میک اپ، لپ اسٹک اور لک سے باہر ہی نہیں نکلتی'۔

مذکورہ شو میں روبینہ اشرف، علیزے شاہ کی اداکاری کو 'غیرمتاثرکن' قرار دینے کیلئے میزبان کے علاوہ عتیقہ اوڈھو اور نادیہ جمیل سے باقاعدہ بحث کرتی نظر آئیں۔

یہ ویڈیو کلپ اب مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور انٹرنیٹ صارفین روبینہ اشرف پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے روبینہ اشرف کے اس تبصرے کو 'ذاتی عناد' اور 'حسد' قرار دیا ہے، بالخصوص ایسے وقت میں جب علیزے شاہ خود ذہنی دباؤ اور ڈپریشن سے گزر رہی تھیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'روبینہ اشرف کو علیزے شاہ سے ذاتی مسئلہ ہے، اگر صرف میک اپ والی لڑکیوں کو زیرو نمبر ملیں گے تو انڈسٹری میں کئی اور نام بھی نکالنے پڑیں گے'۔

دوسرے نے کہا کہ 'یہ خاتون علیزے شاہ کی خوبصورتی سے جلتی ہے کیونکہ اُن کی اپنی بیٹی بہت عام شکل کی ہے'۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ 'اگر ڈائیلاگز رائٹر کا کریڈٹ ہیں اور اداکاری ڈائریکٹر کا، تو مرد اداکاروں کا کریڈٹ بھی چھین لو، یہ صرف عورتوں کو نیچا دکھانے والا رویہ ہے'۔

ایک مداح نے سینئر فنکاروں سے اپیل کی کہ 'براہِ کرم علیزے شاہ کو ہراساں کرنا بند کریں، ہر انسان کا حوصلہ اور برداشت ایک حد تک ہوتی ہے'۔

روبینہ اشرف کی اس پرانی وائرل ویڈیو پر علیزے شاہ نے تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا، تاہم ماضی میں وہ کئی بار اس بات کا اظہار کر چکی ہیں کہ انڈسٹری کے اندر انہیں شدید تنقید، بائیکاٹ اور نفسیاتی دباؤ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے حالیہ دنوں میں ایک ویڈیو میں گلوکارہ شازیہ منظور سمیت کئی سینئر فنکاروں اور پروڈیوسرز کو موردِ الزام ٹھہراتے ہوئے واضح کیا تھا کہ کئی لوگ انہیں نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، مگر وہ پیچھے ہٹنے والی نہیں ہیں اور سب کو بےنقاب کریں گی۔