وائرل اسٹوریز
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
ایک باپ کی داد رسی کرنا مہنگا پڑگیا
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
ایک باپ کی داد رسی کرنا مہنگا پڑگیا
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اور اینکر پرسن عظمیٰ طاہر کو آن ڈیوٹی نامناسب انداز میں ایک شخص کو تسلی دینا تنقید کی ذد میں لے آیا۔
بے باک انداز اور صاف گوئی سے مشہور عظمیٰ طاہر کا شمار ان شخصیات میں کیا جاتا ہے جو مظلوموں کے لیے آواز بلند کرتی ہیں، وہ اپنے کرئیر میں بطور صحافی اور اینکر پرسن نجی چینلز سے وابستہ رہی ہیں، جبکہ جرائم پر مبنی مشہور پروگرامز ’پردہ فاش’ اور ’خفیہ’ کے ذریعے جرات مندانہ انداز میں سنجیدہ اور حساس کیسز سامنے لاتی رہی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ کئی لوگ انہیں انکی بہادری کے سبب پسند کرتے ہیں، تاہم حال ہی میں انکی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوئی جو انہیں شدید تنقید کی ذد میں لے آئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عظمیٰ طاہر ڈیوٹی پر مامور ہیں اور ایک ایسے شخص کو دلاسا دے رہی ہیں جس کی 16 سالہ بیٹی کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
تاہم اس حساس نوعیت کے کیس میں علاقہ مکینوں کی موجودگی میں عظمیٰ کا قتل ہونے والی بیٹی کے دل ٹوٹے باپ اور بھائی کو تسلی دینا دیکھنے والوں کو ناگوار گزرا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں عظمیٰ طاہر متاثرہ والد کے بہت زیادہ قریب کھڑی نظر آئیں، جو کہ دیکھنے والوں کے لیے کافی عجیب اور ناگوار محسوس ہوا۔ ویڈیو میں وہ باپ کو کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ ’اللہ پر یقین رکھیں اور انصاف کے لیے آواز بلند کریں‘، لیکن ان کا انداز بہت غیر مناسب محسوس ہوا۔
بار بار ہاتھ پکڑنا، چہرے اور کاندھے پر ہاتھ پھیرنا اور نامناسب انداز میں چھونا یہ سب صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا اور کمنٹ سیکشن میں سخت ردعمل کا اظہار کردیا۔
ایک صارف نے لکھاکہ،‘آپ اتنا قریب کیوں کھڑی ہیں؟ وہ شخص واضح طور پر غیر آرام دہ محسوس کر رہا ہے۔’
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،‘یہ بھی ایک قسم کی ہراسانی ہے۔’
غصے میں بھرے ایک اور صارف نے سوال کیا کہ،‘آپ اس کا ہاتھ کیوں پکڑ رہی ہیں؟’
ایک اور نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ،‘سمجھانے کا طریقہ تھوڑا کیژول ہے’۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ،‘باجی یہ بات آپ تھوڑا فاصلے سے بھی سمجھا سکتی تھیں۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
-
ساحر لودھی کی ٹرولنگ، مہوش حیات اداکاروں پر برہم
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
OTT releases this weekend (9-12 July); 'Ikka', 'Peddi', 'Balti' and more
Swati Reddy marries director Srikanth Nagothi in private ceremony
Rajkummar Rao's first look as Sourav Ganguly sparks trolling online
Deepika's latest post after long break triggers hilarious jokes online
Kriti Sanon reveals bold decision she made during ‘Mimi’
Mahesh Babu's Lord Ram look from 'Varanasi' goes viral online
‘Pritam and Pedro’ ending explained: Biggest twist revealed (spoilers)
Jon Pardi confirms divorce from wife Summer after 5-year marriage


