انفوٹینمنٹ
عامر خان نے 'سیارا' کی مقبولیت کیوجہ بتادی
فلم 'سیارا' اِن دنوں نوجوانوں میں مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے
عامر خان نے 'سیارا' کی مقبولیت کیوجہ بتادی
فلم 'سیارا' اِن دنوں نوجوانوں میں مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے
بالی وڈ کے سُپر اسٹار عامر خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی رومانوی فلم 'سیارا' کی زبردست مقبولیت کی وجہ بتادی۔
عامر خان ممبئی میں اپنی نئی فلم 'ستارے زمین پر' کے ایک پروموشنل ایونٹ میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، جہاں انہوں نے 'سیارا' کی کامیابی کو خوش آئند قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ہر نسل کا ایک الگ ذوق ہوتا ہے، اور وہ اس مواد کی طرف مائل ہوتی ہے جو ان کے مزاج کے مطابق ہو، آج کی نوجوان نسل سیارا کو پسند کر رہی ہے، جو کہ ایک بڑی ہٹ فلم بن چکی ہے، بطور تخلیق کار میری خواہش ہے کہ میں ہر قسم کی فلم بنا سکوں، چاہے وہ جنریشن زی کے لیے ہو، یا کسی اور طبقے کے لیے'۔
'سیارا' کی کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ نوجوان نسل کا رجحان مختلف اور تازہ موضوعات کی طرف ہے، اور یہی وجہ ہے کہ 'سیارا' نے جنریشن زی کے دل جیت لیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں مختلف موضوعات پر کام کرنا چاہتا ہوں، اور ہر موضوع پر کام کرنے کی آزادی مجھے بہت حوصلہ دیتی ہے۔
قبل ازیں عامر خان کی پروڈکشن کمپنی نے 'سیارا' کی شاندار تھیٹرک کامیابی پر ٹیم کو مبارکباد دی۔
اُن کے پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'سیارا' کی تھیٹر میں شاندار کامیابی پر پوری ٹیم کو مبارک ہو، آہان پنڈے اور انیت پڈا نے اپنی پہلی فلم میں غیرمعمولی اداکاری اور نفاست سے کام کیا ہے، موہت سوری نے حسب روایت فلم میں جذبات کی شدت اور فنی مہارت کا رنگ بھرا ہے، اور یش راج فلمز کی تعریف کرنی ہوگی کہ انہوں نے اس شاندار فلم کو پروڈیوس کیا'۔
واضح رہے کہ فلم 'سیارا' اِن دنوں نوجوانوں میں مقبولیت کی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔
فلم کی رومانوی تھیم، دل کو چھو لینے والے گانے اور تازہ چہروں نے نہ صرف شائقین بلکہ ناقدین سے بھی داد سمیٹی ہے، آہان پنڈے اور انیت پڈا کی جوڑی کو خاص طور پر سراہا جا رہا ہے۔
دوسری جانب عامر خان نے یہ خوشخبری بھی دی کہ ان کی فلم 'ستارے زمین پر' یکم اگست 2025 کو انکے یوٹیوب چینل پر عالمی سطح پر ریلیز کی جائے گی۔
بھارت میں فلم کی قیمت 100 روپے رکھی گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹس میں یہ فلم مقامی قیمتوں کے مطابق یوٹیوب پر دستیاب ہو گی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
Khloé Kardashian shares honest take on body transformation: ‘No magic’




