وائرل اسٹوریز

امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا

بگ بی کی ویڈیو کیوٹنس کی انتہا کرگئی

Web Desk

امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا

بگ بی کی ویڈیو کیوٹنس کی انتہا کرگئی

بگ بی کی ویڈیو کیوٹنس کی انتہا کرگئی
بگ بی کی ویڈیو کیوٹنس کی انتہا کرگئی

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی انسٹاگرام سیکھنے اور سمجھنے کی  ویڈیو انٹرنیٹ صارفین کے دل چھو گئی۔
کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے شوق کو پورا کرنے کیلئے عمر کی بھی کوئی قید نہیں ہوتی، اس بات کو امیتابھ بچن نے ثابت کردیا۔

انہوں نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں مختصر ویڈیو کلپ ہر دیکھنے والوں کے دلوں کو بھاگئی۔

بے ساختہ شیئر کی گئی مذکورہ کلپ میں بگ بی یہ جاننے کی کوشش  کرتے دکھائی دیے کہ انسٹاگرام پر ویڈیو کیسے پوسٹ کی جاتی ہے۔ 

اس کلپ میں انہوں نے خود کو بالکل ایک نیا صارف متعارف کرایا ہے جو ان ٹولز کو سیکھنے اور سمجھنے کی کوشش میں مصروف ہے۔ جبکہ  انہوں نے خود اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ خود کو اس پلیٹ فارم کے طریقۂ کار کے بارے میں سکھا رہے ہیں۔

ویڈیو میں اداکار نارنجی جیکٹ اور میچنگ بندانا پہنے ہوئے دکھائی دیے۔ اور کہتے بھی سنائی دیے کہ،’تو، میں بس سیکھنے جا رہا ہوں کہ انسٹاگرام کیسے کام کرتا ہے اور امید ہے کہ یہ کام کرے گا۔’

دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ویڈیو بغیر کسی کیپشن کے پوسٹ کی جسکے باوجود وہ فینز کے دلوں کو چھو گئی۔

مداحوں کے تاثرات:

جیسے ہی یہ ویڈیو منظرعام پر آئی بگ بی کے ڈائی ہارٹ فینز نے اسے خوب پسند کیا، ایک مداح نے لکھاکہ،’سر، آپ ایک حیرت انگیز طور پر باخبر شخصیت ہیں۔’

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ،‘انسٹاگرام پر خوش آمدید، یقیناً یہ آپ کے لیے کامیاب ہوگا۔’

ایک اور مداح کا کہنا تھا کہ،‘مجھے یہ بات بہت پسند آئی کہ آپ ہمیں دکھا رہے ہیں کہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔’

ایک اور نے کہاکہ،’یہ تو بالکل میرے دادا کی یاد دلا رہے ہیں۔’

امیتابھ بچن کے آنے والے منصوبے:

ورک فرنٹ کی بات کریں تو امیتابھ بچن کو حال ہی میں  فلم 'کالکی 2898 اے ڈی' میں اشوتھاما کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں پربھاس، کمل ہاسن اور دیپیکا پڈوکون نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔ 

اب امیتابھ بچن اس فلم کے سیکوئل میں ایک بار پھر اپنے کردار کو دُہرانے جا رہے ہیں، جس کی شوٹنگ دسمبر 2025 میں شروع ہوگی۔

علاوہ ازیں ان کے دیگر منصوبوں میں  فلم 'سیکشن 84' شامل ہے، جس میں ان کے ساتھ ڈیانا پینٹی اور نمرت کور بھی نظر آئیں گی۔

اس کے علاوہ وہ مشہور گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سترہویں سیزن کی تیاریوں میں بھی مصروف ہیں، جو 11 اگست سے نشر کیا جائے گا۔