انفوٹینمنٹ
'سوادیس' کی BTS تصاویر 2 دہائیوں بعد وائرل
یادگار تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا
'سوادیس' کی BTS تصاویر 2 دہائیوں بعد وائرل
یادگار تصاویر نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا
آشوتوش گواریکر کی ہدایت کاری میں بننے والی شہرہ آفاق فلم 'سوادیس' کو ریلیز ہوئے 20 سال بیت چکے ہیں، مگر یہ فلم آج بھی مداحوں کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔
حالیہ دنوں میں اس فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئی کچھ نایاب بیہائنڈ دی سینز (BTS) تصاویر منظر عام پر آئیں، جنہوں نے مداحوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ان تصاویر میں فلم کے مرکزی اداکار شاہ رخ خان، ہدایت کار آشو توش گواریکر، پروڈیوسر پیٹر راولی اور اداکار راہول ووهرا کو مختلف مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک تصویر میں یہ ٹیم ایک ایسی دیوار کے سامنے کھڑی ہے جس پر خلائی جہاز کی تصویر بنی ہوئی ہے، جو فلم کے ناسا سے تعلق کو ظاہر کرتی ہے۔
دیگر تصاویر میں سیٹ پر کچھ Candid لمحات، سنجیدہ سینز کی جھلکیاں اور کھلے میدان میں عملے کے ساتھ شوٹنگ کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔
مداحوں نے ان تصاویر پر محبت بھری تبصروں کی بھرمار کر دی، کسی نے فلم کو 'ماسٹر پیس' قرار دیا تو کسی نے اسے 'کلٹ کلاسک' کا درجہ دیا۔
کئی صارفین نے فلم کو دوبارہ سینما گھروں میں ریلیز کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا، ایک صارف نے لکھا کہ 'یہ میری آل ٹائم فیورٹ مووی ہے، کیونکہ اس میں انڈین کلچر کو خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے'۔
یاد رہے کہ سال2004 میں ریلیز ہونے والی فلم 'سوادیس' ناسا کے ایک سائنسدان موہن بھاگرو (شاہ رخ خان) کی کہانی ہے جو اپنے ماضی کی تلاش میں بھارت واپس آتا ہے۔
اس کا سفر اسے ایک گاؤں تک لے جاتا ہے جہاں وہ اپنی بچپن کی آیا سے ملتا ہے اور ایک اسکول کی استانی (گائتری جوشی) کے حوصلے اور عزم سے متاثر ہوتا ہے جسکے بعد وہ مقامی آبادی کی فلاح و بہبود میں خود کو وقف کردیتا ہے۔
اگرچہ ریلیز کے وقت فلم باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کر سکی، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ یہ ایک بڑی 'فین بیس' بنانے میں کامیاب رہی۔
فلم کی کہانی، اے آر رحمان کی دل چھو لینے والی موسیقی اور شاہ رخ خان کی متاثر کن اداکاری آج بھی ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیتی ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed
Chris Noth opens up about strained relationship with Sarah Jessica Parker
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours




