اسکینڈلز

جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں

دونوں کی ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

Web Desk

جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں

دونوں کی ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

کینیڈا کے سابق وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی گلوکارہ کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں گرم ہوگئیں۔

کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کو حال ہی میں ایک ساتھ ڈنر کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں میں چہ میگوئیاں اور قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ 28 جولائی کی شام دونوں شخصیات کو مونٹریال کے ایک پُرتعیش ریسٹورنٹ Le Violon میں ایک ساتھ ڈنر کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

اگرچہ کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو دونوں کے نمائندگان نے اس ملاقات کی نوعیت پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا، لیکن ایک وائرل ویڈیو میں دونوں کو گفتگو میں مشغول دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور ویڈیوز میں کیٹی پیری کو کھلکھلا کر ہنستے ہوئے اور جسٹن ٹروڈو کے قریب بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ دونوں شخصیات حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی میں بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہیں۔

کیٹی پیری نے جون میں اپنے منگیتر اور مشہور اداکار اورلینڈو بلوم سے 10 سالہ تعلق کے بعد منگنی ختم کر دی تھی۔

اگرچہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے، لیکن ان دونوں کی بیٹی (ڈیسی ڈوو) کی پرورش اب بھی دونوں کی اولین ترجیح ہے۔

علیحدگی کے کچھ ہی ہفتے بعد کیٹی پیری کو اورلینڈو بلوم، جیف بیزوس اور لارین سانچز کے ساتھ اٹلی کے ساحلی علاقے امالفی کوسٹ پر سیرسپاٹے کرتے ہوئے دیکھا گیا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں سابق پارٹنرز کے تعلقات اب بھی خوشگوار ہیں۔

دوسری جانب جسٹن ٹروڈو نے اگست 2023 میں اپنی اہلیہ سوفی گریگوئر سے 18 سالہ شادی کے بعد علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔

ان دونوں کے تین بچے ہیں، جسٹن ٹروڈو نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں اس بات پر زور دیا کہ وہ اب بھی ایک خاندان کی صورت میں جڑے ہوئے ہیں اور یہ فیصلہ باہمی افاق رائے کے بعد کیا گیا ہے۔

اب جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کی اس ملاقات نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے، جہاں مختلف قیاس آرائیاں گردش کر رہی ہیں۔

کچھ لوگ اس کو ایک نئی دوستی یا ممکنہ تعلق کا آغاز قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ کا ماننا ہے کہ یہ محض ایک غیر رسمی ملاقات ہو سکتی ہے۔

تاحال کیٹی پیری یا جسٹن ٹروڈو نے اس ملاقات کی وجوہات یا اس کے پس منظر پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کی تجسس بھری نظریں جلد کسی وضاحت کی منتظر ہیں۔