اسکینڈلز

علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر

علیزے شاہ نے منسا ملک سے 48 گھنٹوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

Web Desk

علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر

علیزے شاہ نے منسا ملک سے 48 گھنٹوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا

علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ منسا ملک اور علیزے شاہ کے درمیان ماضی کے جھگڑوں پر لفظی جنگ اب قانونی تنازع میں بدل چکی ہے۔

علیزے شاہ نے منسا ملک کے خلاف کردار کشی اور جھوٹے الزامات کے باعث ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر قانونی نوٹس کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں انہوں نے منسا ملک سے 48 گھنٹوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(اسکرین شاٹ: انسٹاگرام)
(اسکرین شاٹ: انسٹاگرام)

اداکارہ کی جانب سے منسا ملک کے خلاف دائر مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ منسا ملک نے عوام کو گمراہ کرنے اور جھوٹی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ علیزے شاہ کی کردار کشی کی، جس سے ان کی عوامی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

قانونی نوٹس میں منسا ملک کو بتایا گیا ہے کہ انہوں نے جعلی ویڈیوز کے ذریعے علیزے شاہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ان کے لیے غلط الفاظ استعمال کیے اور انہیں تھپڑ بھی مارا۔

نوٹس میں منسا ملک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندر علیزے شاہ سے اعلانیہ معافی مانگیں اور اب تک سوشل میڈیا پر ان کی بدنامی کے لیے جو کچھ بھی شیئر کیا ہے، وہ سب کچھ ہٹا دیں۔

علیزے اور منسا کا تنازع

واضح رہے کہ اِن دنوں علیزے شاہ شوبز شخصیات کے ناورا سلوک بے نقاب کرنے میں مصروف ہیں اور وقتاً فوقتاً سنسنی خیز بیانات اور ثبوت بھی سامنے لارہی ہیں، ایک جانب علیزے کے جہاں گلوکارہ شازیہ منظور اور جگن کاظم سے اختلافات ہیں تو ساتھ ساتھ منسا ملک کیساتھ ماضی کے جھگڑے کی کتاب بھی کھل چکی ہے۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ماضی میں علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان ایک ڈرامہ کے سیٹ پر جھگڑا ہوا تھا، اطلاعات کے مطابق شوٹنگ کے دوران منسا ملک نے علیزے کو دھکا دیا اور تھپڑ مارا، جس پر علیزے نے اپنی چپل پھینک کر جواب دیا، اس واقعے کی تصدیق اداکار سمیع خان نے بھی کی تھی۔

بس پھر کیا تھا علیزے اور منسا نے ایک دوسرے سے دوری اختیار کرتے ہوئے صرف سوشل میڈیا کو اپنا ہتھیار بنالیا۔

اب اس جھگڑے کو مزید طول دیتے ہوئے علیزے شاہ نے یہاں تک دعویٰ کردیا ہے کہ منسا ملک نہ صرف انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں انہیں انجان نمبرز سے متعدد کالز بھی موصول ہورہی ہیں جن میں دھمکی آمیز پیغامات شامل ہیں۔

علیزے شاہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں مزید لکھا تھا کہ ‘ 3 سال پہلے بھی اسی عورت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی، میں نے آج تک جو کمایا وہ عزت اور حلال طریقے سے کمایا، مگر جو حرام کھاتے ہیں، انہیں نہ خدا کا خوف ہوتا ہے نہ انجام کا’۔

علیزے شاہ نے انجان نمبرز سے موصول ہونے والی کال اور میسجز کے اسکرین شارٹ بھی شیئر کیے اور یہ دعویٰ کیا کہ،‘منسا ملک نے دبئی میں موجود ایک شخص کو انکا نمبر دیا جس نے رابطہ کر کے ناقابلِ قبول پیشکش کی۔’