اسکینڈلز

بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی

میں کترینہ کو سلام نہیں کرونگی

Web Desk

بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی

میں کترینہ کو سلام نہیں کرونگی

میں کترینہ کو سلام نہیں کرونگی
میں کترینہ کو سلام نہیں کرونگی

لازمی نہیں کہ ساتھ کام کرنے والا یا ساتھ بیٹھنے والا ہمیشہ ایک دوسرے کا دوست ہو بلکہ انکے مابین اختلافات بھی ہوتے ہیں جو دوسروں کی نظروں سے اوجھل ہوتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ ماضی میں بالی وڈ اداکارہ بپاشا باسو اور کترینہ کیف کیساتھ بھی ہوا جو اب ایک بار پھر خبروں کی زینت بناہوا ہے۔ حالانکہ ماضی میں بھی ان دونوں اداکاراؤں کے اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں۔

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ بپاشا باسو کا ایک پرانا بیان ان دنوں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کترینہ کیف کے بارے میں کھل کر بات کرتی نظر آ رہی ہیں۔ 

ان بیان میں بپاشا کا یہ مؤقف تھا کہ،’اگر کسی ایونٹ میں کرینہ کپور ملیں گی تو میں اُنہیں خوش دلی سے سلام کروں گی، لیکن کترینہ کو نہیں۔’

اداکارہ کے نفرت بھرے الفاظ کے بعد یہ دعوے کیے گئے کہ شاید  ان دونوں حسیناؤں کے تعلقات میں تلخی کی ایک وجہ سلمان خان اور جان ابراہم ہوسکتے ہیں جو ماضی میں دونوں اداکاراؤں کے بوائے فرینڈز رہ چکے ہیں۔ 

رپورٹس کے مطابق، یہ بیان سن 2000 کے آس پاس کے ایک شو میں دیا گیا تھا، اور اس وقت کترینہ کیف فلمی دنیا میں کامیابیاں سمیٹ رہی تھیں۔

اور اب جبکہ یہ بیان دوبارہ شہہ سرخیوں کا حصہ بن رہا ہے تو وہیں سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ بپاشا اور کترینہ کے درمیان تعلقات کبھی دوستانہ نہیں رہے۔

ایک صارف نے ریڈٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ،‘پریانکا چوپڑا نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ایک فلم سے اُسے اس لیے نکال دیا گیا تھا کیونکہ ایک بڑی اسٹار کی گرل فرینڈ کو وہ فلم دی گئی  اور میرے خیال میں وہ اور کوئی نہیں بلکہ کترینہ ہی تھی۔’

ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ،‘یہ وہ وقت تھا جب کترینہ باکس آفس پر کامیابیاں سمیٹ رہی تھیں، اور لوگ اس کی فلمیں صرف اس کے ڈانس نمبرز کے لیے دیکھنے جایا کرتے تھے۔’

ایک اور ریڈٹ صارف نے یہ انکشاف بھی کیا کہ بپاشا باسو کا کترینہ کیف سے ناراضی بلاوجہ نہیں تھی۔ بلکہ کترینہ نے کبھی سلمان خان سے جان ابراہم کے خلاف شکایت کی تھی، جس سے بپاشا اور سلمان کے تعلقات بھی کشیدہ ہو گئے تھے۔

ایک اور صارف نے تو یہاں تک لکھ دیا کہ،‘کترینہ نے فلم ’نیو یارک‘ کے دوران جان کے ساتھ حد سے زیادہ قربت اختیار کی۔ وہ کوئی معصوم نہیں تھی، اس نے ایک اور ہیروئن کے بوائے فرینڈ کے ساتھ اس وقت نزدیکی بڑھائی جب وہ پہلے سے تعلق میں تھے’۔

صرف یہی نہیں بلکہ ایک وقت وہ بھی تھا جب کترینہ کیف نے سال 2008 میں ’کافی ود کرن’ میں شرکت کی اور  بپاشا کے ساتھ چپقلش پر بات کی۔

کرن جوہر نے سوال کیا کہ،’ ان دونوں کے بیچ گرم ماحول ہے کیونکہ وہ نہ بات کرتی ہیں اور نہ ہی ایک دوسرے کی طرف دیکھتی ہیں۔اس پر کترینہ نے کہا کہ اس بارے میں بپاشا سے پوچھنا بہتر ہوگا کیونکہ انہوں نے اپنی رائے پہلے ہی واضح کر دی تھی۔‘

 کترینہ کیف کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ‘میں یہاں کام کرنے کے لیے ہوں، اور میں جانتی ہوں کہ وہ بھی یہی چاہتی ہیں۔ وہ انڈسٹری میں بہت محنت کر رہی ہیں اور اپنا مقام بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اور آج میں بالکل واضح انداز میں کہتی ہوں کہ میں سمجھتی ہوں وہ ایک زبردست انسان ہیں، اور میں یہ دل سے مانتی ہوں۔’