انفوٹینمنٹ
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
بالی وڈ میں سیف علی خان اور کرینہ کپور کی محبت نے تو خوب دھوم مچائی لیکن اب دونوں میں دوریوں کی افواہیں ہیں۔
بالی وڈ کی جانی مانی جوڑی کی طلاق کا دعویٰ کیا جارہا ہے اور دعویٰ کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے ایک مشہور جرنلسٹ ہیں۔
سیف علی خان عمر کے لحاظ ہے کرینہ کپور سے اگرچہ کافی بڑے ہیں لیکن دونوں کی جوڑی بالی وڈ کی سب سے گڈ لکنگ جوڑی مانی جاتی ہے۔
فلم 'ٹشن' کے سیٹ پر سیف کا دل کرینہ پر آیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنا شروع کر دیا
کرینہ نے سیف کے لیے شاہد کپور کو چھوڑا جبکہ سیف ماضی میں امریتا سنگھ سے طلاق لے چکے تھے اور ان سے سیف کی ایک بیٹی سارا اور بیٹا ابراہیم پیدا ہوئے تھے۔
سیف اور کرینہ نے 2012 فائنلی شادی کر لی جس کے بعد 2016 میں سٹار جوڑی کے ہاں پہلے بیٹے تیمور جبکہ 2021 میں دوسرے بیٹے جہانگیر کی پیدائش ہوئی۔
اس جوڑے کو ہاٹسٹ کپل اِن بالی وڈ کا ٹیگ بھی ملا جبکہ کرینہ کپور نے دو بچوں کی ماں بننے کے بعد خود کو ہیلدی رکھتے ہوئے اس قدر پرکشش بنایا کہ سب ان سے انسپائر ہو گئے۔
پرفیکٹ نظر آنے والی اس جوڑی کے حوالے سے پاکستان کے ایک مشہور جرنلسٹ نے ایک ایسا دعوی کیا ہے جو سب کو حیران کر گیا ہے کیونکہ انہوں نے سیف اور کرینہ کی جلد ڈیوورس کے حوالے سے بات کی ہے۔
یہ دعوی کرنے والے کوئی اور نہیں بلکہ مبشر لقمان ہیں جنہوں نے ایک شو کے دوران کہا کہ سیف اور کرینہ جلد طلاق لینے والے ہیں اور ہمارے بھارت میں موجود جاسوسوں نے یہ بتایا ہے کہ جو سیف پر رواں سال حملہ ہوا وہ کسی چور یا ڈاکو کا کام نہیں بلکہ کرینہ نے ہی ان پر حملہ کیا تھا۔
مبشر لقمان نے کرینہ کی جانب سے سیف پر حملے کی وجہ یہ بتائی کہ سیف کو کرینہ نے گھر کی ایک کم عمر میڈ کے ساتھ پکڑ لیا تھا اور غصے میں آ کر ان پر حملہ کر دیا۔
مبشر لقمان نے یہ دعوی بھی کیا کہ سیف نے قطر کی نیشنلٹی حاصل کر لی ہے لیکن کرینہ ان کے ساتھ وہاں نہیں جانا چاہتی، ممکنہ طور پر دونوں جلد اپنی راہیں جدا کر لیں گے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
-
'سوادیس' کی BTS تصاویر 2 دہائیوں بعد وائرل
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Zendaya, Tom Holland's Spider-Man costar heats marriage rumours
SZA opens up about her conflicted feelings on motherhood: ‘Spooky’
Badshah’s ‘Tateeree’ lands in legal trouble after obscenity complaints
Lily Collins shares emotional update after long-lost item returns
MGK clears up awkward Megan Fox mix-up with daughter Casie
‘Pulp Fiction’ star Stephen Hibbert breathes his last at 68 in Denver
Jamie Lee Curtis shares powerful life lesson after turning 60
Britney Spears’ ex reacts to her DUI arrest with surprising message



