انفوٹینمنٹ

ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟

امیتابھ بچن کی ماں کا کردار نبھانے سے ڈری ہوئی تھی

Web Desk

ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟

امیتابھ بچن کی ماں کا کردار نبھانے سے ڈری ہوئی تھی

امیتابھ بچن کی ماں کا کردار نبھانے سے ڈری ہوئی تھی
امیتابھ بچن کی ماں کا کردار نبھانے سے ڈری ہوئی تھی

بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے سال 2009 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے متعلق نیا انکشاف کردیا۔

ودیا بالن انڈسٹری کی بے باک اور نامور اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، ان کے نام سے منسوب ہے کہ انہیں جو کردار دیا جائے اس میں مکمل طور پر خود کو ڈھال کر حقیقت سے قریب تر پیش کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

لیکن انکے کرئیر میں ایک کردار ایسا بھی تھا جسے نبھانے سے قبل ودیا پر خوف کا عالم تھا، اور یہ کردار فلم ’پا’ میں امیتابھ بچن کی والدہ بننے کا تھا۔

اس بارے میں بات کرتے ہوئے ودیا بتاتی ہیں کہ یہ کردار نبھانا میرے لیے آسان نہیں تھا، مجھے سب نے خبردار کیا تھا کہ اگر میں یہ کردار کرتی ہوں تو میرا کیریئر ختم ہو جائے گا اور امیتابھ بچن جیسے بڑے اسٹار کی ماں بننا میرے لیے نقصان دہ ہوگا۔’

حالیہ انٹرویو میں ودیا بتاتی ہیں کہ ڈائریکٹر نے مجھ سے کہا تھا کہ وہ مجھے اور ابھیشیک بچن کو امیتابھ بچن کے والدین کے کردار میں لینا چاہتے ہیں، یہ سن کر پہلے تو مجھے لگا وہ پاگل ہو گئے ہیں۔ لیکن جب انہوں نے مجھے 'پا' کی مکمل اسکرپٹ سنائی تو سب کچھ بدل گیا۔’

وہ بتاتی ہیں کہ،’اسکرپٹ پڑھنے کے بعد  میں بار بار اس کہانی کے بارے میں سوچتی رہی، اور میرے اندر کی اداکارہ بار بار کہتی رہی، 'یہی کردار کرنا ہے'۔ حالانکہ میں بہت خوفزدہ تھی۔’

اداکارہ کے بقول،’دیگر لوگوں نے بھی مجھے اس کردار کیلئے خبردار کیا تھا اور کہا تھا کہ ایک بڑی عمر کی عورت کا کردار ادا کرنا میرے کیریئر کو ختم کر دے گا۔ لیکن میں نے ایک رائٹر اور ایڈ فلم میکر دوست کو اس اسکرپٹ کے بارے میں بتایا، اور دونوں نے زور دیا کہ مجھے یہ ضرور کرنا چاہیے۔ ’

ودیا نے بتایا کہ۔’اس دن کے بعد سے میں نے باہر کی آوازوں کو سننا چھوڑ دیا اور اپنی اندرونی آواز سننی شروع کی۔ میں پہلے بھی ایسی فلمیں کر چکی تھی جو دل سے نہیں کیں، اگرچہ وہ کامیاب ہوئیں، لیکن مجھے وہ کرنے میں مزہ نہیں آیا۔ میں دوبارہ وہ خالی پن محسوس نہیں کرنا چاہتی تھی۔’

فلم ’پا’ کے بارے میں:

یاد رہے کہ 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘پا’ کو آر بالکی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں امیتابھ بچن نے ‘اورو‘ نامی 12 سالہ بچے کا کردار ادا کیا، جو ایک نایاب جینیاتی بیماری پروجیریا کا شکار ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اس کی عمر بہت تیزی سے بڑھتی ہے۔

اس فلم کیلئے ابھیشیک بچن نے اورو کے والد کا کردار ادا کیا، جبکہ ودیا بالن نے اس کی ماں کا کردار نبھایا اور پھر ورسٹائل فنکاروں کی کیمسٹری کے باعث فلم کو ناقدین اور عوام دونوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔