فلم / ٹی وی

’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی

پول کے کنارے مستیاں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Web Desk

’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی

پول کے کنارے مستیاں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پول کے کنارے مستیاں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
پول کے کنارے مستیاں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بالی وڈ کی موسٹ اوویٹڈ فلم 'وار 2' کے پہلے ساونڈ ٹریک ’آون جاون’ نے ریلیز ہوتے ہی فلمی شائقین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

فلم ’وار 2’ یش راج فلمز کی مشہور 'اسپائے یونیورس' کا حصہ ہے، جو نہ صرف ایک ایکشن ڈراما ہے بلکہ اس میں رومانس کا تڑکا بھی شامل ہے۔ اور اب اس فلم کا پہلا گانا بھی ریلیز کیا جاچکا ہے جو فلم کے متوالوں میں جوش و جذبہ پیدا کرنے کیلئے کافی ہے۔

وائے آر ایف کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ ہونے والے اس پہلے ساونڈ ٹریک میں ریتیک روشن اور کیارا اڈوانی کو رومانوی انداز میں دکھایا گیا ہے ۔

ویڈیو پر غور کیا جائے تو رومانس سے بھرپور ان مناظر کو اٹلی کے حسین جگہوں پر ریکارڈ کیا گیا ہے، اور اس گانے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ میوزک ویڈیو کیارا اڈوانی کی سالگرہ کے موقع پر ریلیز ہوئی جسے مداحوں کیلئے ایک خاص تحفہ سمجھی جارہی ہے۔

’aavan jaavan’ نامی اس میوزک ویڈیو میں ریتیک اور کیارا  کو محبت میں ڈوبا ہوا، ایک دوسرے کو چھیڑتے، پیار بھرے لمحات اور پول کے کنارے مستیاں کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اب بات کریں مزید تفصیلات کی تو پریتم کی موسیقی پر مبنی اس رومانوی گانے کو ارجیت سنگھ اور نکھیتا گاندھی نے اپنی مسحور کن آواز میں گایا ہے، جب کہ اس کے دلکش بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں۔

3 منٹ 59 سیکنڈ پر مشتمل اس میوڈیو میں دلکش دھنوں کے ساتھ، ایک اور چیز جو سب کی توجہ کا مرکز بنی وہ ہے کیارا ایڈوانی کا شائنی بکنی لک ہے جس نے ریتیک روشن کو مکمل طور پر دیوانہ بنایا ہوا تھا جبکہ دونوں کی مستیاں بھی ان مناظر کو حسین سے حسین تر بنارہی تھیں۔

ویڈیو منظر عام پر آتے ہی صارفین نے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کردیا،ایک صارف نے لکھاکہ،‘ارجیت سنگھ واقعی دنیا کی بہترین آوازوں میں سے ایک ہے! خوبصورت گانا’۔

ایک اور صارف نے گلوکار کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ،‘ارجیت سنگھ کی آواز + ہریتک روشن = خالص جادو!’۔

تاہم، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے گانے پر تنقید بھی کی۔ ایک ریڈٹ صارف نے لکھا کہ،‘کیارا کا بکنی سین بالکل زبردستی اور گانے کے مزاج سے ہٹ کر لگا۔ ایسا لگا جیسے یہ سین کسی فلمی سین یا زیادہ بولڈ گانے کے لیے رکھا گیا ہو۔ کیونکہ یہ گانا تو بہت رومینٹک اور نرم مزاج کا ہے، اور بیچ میں اچانک ایسا سین؟’

وار 2 کے بارے میں:

بات کریں فلم کے بارے میں تو ریتیک روشن فلم وار 2 میں ایک بار پھر سپر اسپائی کبیر کے کردار میں واپس آ رہے ہیں۔ یہ فلم 2019 کی سپر ہٹ فلم ’وار’ کا سیکوئل ہے، جس میں ریتیک کے ساتھ ٹائیگر شروف اور وانی کپور نے بھی اہم کردار نبھایا تھا۔

طویل انتظار کے بعد اب یہ فلم 14 اگست کو ہندی، تیلگو اور تمل زبانوں میں ریلیز کیلئے پوری طرح تیار ہے۔