انفوٹینمنٹ

حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟

اپنے اندر کے بچے کو نہیں مارو

Web Desk

حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟

اپنے اندر کے بچے کو نہیں مارو

اپنے اندر کے بچے کو نہیں مارو
اپنے اندر کے بچے کو نہیں مارو

پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ، ماڈل، گلوکارہ اور وائس اوور آرٹسٹ حرا مانی نے سوشل میڈیا پر ریلیز شیئر کرنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے زندگی سے ملنے والے سبق کا بھی ذکر کردیا۔

قبل ازیں حرا مانی کا نام صرف اداکاری کی دنیا میں زبان زدعام تھا، دو بول'، 'میرے پاس تم ہو'، 'سن یارا'، 'دل موم کا دیا'، 'غلطی'اور 'یوں تو ہے پیار بہت' اور اب ڈراما  سیریل ‘ڈائن‘ میں شہباب کا کردار انکی فن اداکاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

لیکن بات صرف اداکاری تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ وہ سوشل میڈیا کو اب اپنا دوسرا گھر سمجھنے لگی ہیں جہاں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ وہ اپنی ریلز یا پھر کوئی تصاویر شیئر نہ کریں۔

تاہم کبھی انکی شوخیاں صارفین کے دلوں کو بھاتی ہیں تو  کبھی وہ اپنے فیشن کو لے کر تنقید کا نشانہ بنی بھی نظر آتی ہیں۔

حال ہی حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں مقامی ہوٹل میں قیام پذیر دیکھا جاسکتا ہے۔

اس موقع پرحرا مانی نے ہر بار سے ہٹ کر کیژول لُک کو ترجیح دی  اور سادگی میں دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں۔

جبکہ ریلز اور تصاویر کیلئے کبھی وہ اپنی زلفوں کو لہہراتی تو کبھی گلدستے کیساتھ اٹکھیلیاں کرتی نظر آتی ہیں۔

اپنے منفرد لُک کو سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ،‘جب میرے پاس سب کچھ آیا تو پتا چلا کہ اچھے کپڑوں اور اچھی گاڑیوں سے زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔

انہوں نے اپنے فینز کو مزید یہ پیغام بھی دیا کہ،‘اپنی زندگی کو کھل کر جئیں اور اپنے اندر کے بچے کو کبھی مرنے نہ دیں جو صرف چھوٹی موٹی چیزوں میں خوش رہتا ہے‘۔

تاہم، سوشل میڈیا صارفین دو گروہ میں تقسیم نظر آئے کوئی ان پر محبتوں اور تعریفوں کی برسات کررہا تھا تو زیادہ تر لوگ ایسے تھے جو ان کی بار بار کی بے مقصد پوسٹس سے خاصے ناراض اور پریشان دکھائی دیے۔ کئی مداحوں نے کہا کہ حرا کو توجہ کی نہیں، علاج کی ضرورت ہے۔

 ایک صارف نے لکھا،’ڈاکٹر اس کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟’

 ایک اور نے طنزیہ انداز میں کہاکہ،’مجھے ہمیشہ لگتا تھا کہ انفلوئنسرز کیمرہ دیکھ کر ڈرامے بازی کرتے ہیں، لیکن لگتا ہے سب اداکار بھی ایسے ہی ہوتے ہیں’۔

جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے حرا مانی کے نقلی ہیئر ایکسٹینشنز اور مصنوعی پوزز پر بھی شدید تنقید کی۔