وائرل اسٹوریز
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
وائرل ویڈیو میں عروہ حسین کا بےبی بمپ واضح
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
وائرل ویڈیو میں عروہ حسین کا بےبی بمپ واضح
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی اداکارہ عروہ حسین کے ایک بار پھر امید سے ہونے کا شور اٹھ گیا۔
اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کی جوڑی وہ خوش نصیب جوڑی ہے جس نے شادی کے بعد حالانکہ ایک دوسرے سے دوری اختیار کرلی تھی لیکن انکی محبت نے انہیں ایک دوسرے سے زیادہ عرصے دور نہ رہنے دیا اور طلاق کے بجائے دونوں نے صلح کو ترجیح دی۔
اس دوران جوڑے نے اپنے فینز کو دوہری خوشخبری سنائی، ایک خوشخبری دونوں کے ملاپ کی صورت میں اور دوسری بیٹی کی پیدائش کی صورت میں۔سال 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے گلوکار فرحان سعید اور عروہ حسین کے ہاں 3 جنوری 2024 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جسکا نام انہوں نے جہاں آراء رکھا۔
بس پھر کیا تھا بیٹی کی پیدائش کے بعد سے یہ جوڑا سب کی نظروں میں مزید معتبر ہوگیا اور ان سے محبت کرنے والوں کی تعداد میں بھی چار چاند لگنے لگے۔
جبکہ عروہ نے بھی خود کو فینز کیساتھ جوڑنے کیلئے سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنے کو زیادہ ترجیح دینا شروع کردی جہاں وہ آئے دن کبھی فیملی فوٹوز تو کبھی اپنے فیشن کو لے کر تعریفوں کا محور بنی نظر آتی ہیں۔
لیکن اس بار کچھ ایسا دیکھنے کو ملا جو انکے دوسرے حمل کی قیاس آرائیوں کو جنم دے گیا۔ سوشل میڈیا پر عروہ حسین کا ایک کلپ تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں فینسی جوڑے اور دلکش جیولری میں ملبوس کیمرے کے سامنے ادائیں دکھاتے اور حسن کی نمائش کرتے دیکھا گیا۔
ایسے میں بھلا عقاب جیسی نظریں رکھنے والے صارفین کیسے نہ انکے ہر موومنٹ کو ذہن نشین کرتے؟
عروہ حسین کی ویڈیو منظرعام پر آنے کی دیر تھی کہ انکے بیبی بمپ کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے یہ قیاس کرنا شروع کردیا کہ عروہ حسین امید سے ہیں اور فرحان سعید کیساتھ اپنے دوسری بچے کی توقع کررہی ہیں۔
کئی صارفین کے تبصرے بھی سامنے آئے جنہیں بھی عروہ کو دیکھ کر انکے حاملہ ہونے کا شک ہونے لگا۔
تاہم ان افواہوں اور قیاس آرائیوں میں کتنی صداقت ہے اس پر اداکارہ کی جانب سے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔
مزید خبریں
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
-
ساحر لودھی کی ٹرولنگ، مہوش حیات اداکاروں پر برہم
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death



