فیشن

درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ

یہ سفید رنگ کی ساڑھی آپکے لیے ہی بنی ہے

Web Desk

درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ

یہ سفید رنگ کی ساڑھی آپکے لیے ہی بنی ہے

یہ سفید رنگ کی ساڑھی آپکے لیے ہی بنی ہے
یہ سفید رنگ کی ساڑھی آپکے لیے ہی بنی ہے

پاکستانی بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’عشق مرشد’ میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے مقبولیت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ درفشاں سلیم نے رات کے 1 بجے سوشل میڈیا پر اپنا حسن بکھیر دیا۔

نازک نین نقش، قاتلانہ ادائیں اور دلکش مسکراہٹ کی مالک درفشاں سلیم  کا شمار پاکستان کی صفِ اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اور انہوں نے یہ مقام بہت ہی کم عرصے میں حاصل کیا ہے۔

ڈراموں میں جاندار اداکاری ہو یا پھر انکا فیشن سینس یہ اداکارہ ہر بار ہر روپ میں لوگوں کو اپنا دیوانا بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

علاوہ ازیں درِفشاں کی دلکش مسکراہٹ اور ہستی ہوئی آنکھوں کے چرچے ہر سو ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام ریل ہو یا ریمپ ورک، وہ اپنی دلکش مسکراہٹ چہرے پر لازمی سجائے رکھتی ہیں۔

حال ہی میں بھی کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا، جب رات کے 1 بجے لوگوں نے انسٹاگرام  کا رخ کیا تو درِ فشاں کی غضب ڈھاتی ادائیں فینز کی نیندیں اڑاگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر درِ فشاں سلیم نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں سفید ساڑھی میں ملبوس دیکھ کر لوگ یہ کہنے پر مجبور ہوگئے کہ واہ! کیا حسن ہے۔

مذکورہ جھلکیوں میں درفشاں سلیم سر تا پاؤں سفید رنگ میں ڈوبی ہوئی ہیں انہوں نے  اپنے حسن کو چار چاند لگانے کیلئے فیشن برانڈ ’دی ساڑھی گرل’ کی سفید ساڑھی کا انتخاب کیا جبکہ میچنگ سینڈل اور اسٹریٹ بالوں میں انکا حسن آسمان سے باتیں کرتا معلوم ہورہا تھا۔

اس موقع کو مزید خاص بنانے کیلئے اداکارہ نے میک اپ آرٹسٹ یشوا انجم کی خدمات حاصل کیں اور فیشن آرٹسٹ کو بھی ٹیگ کیا۔

تاہم جس چیز نے سب کی توجہ سمیٹی وہ تھا اس پوسٹ کا کیپشن جس میں اداکارہ نے لکھا تھا کہ،‘کون رات کے 1 بجے پوسٹ کرتا ہے؟ جبکہ سفید لباس میں اداکارہ  کا شاندار اور زبردست انداز بے حد دلکش، باوقار، پُرکشش اور لازوال خوبصورتی کی علامت مانا جارہا ہے۔

بس پھر کیا رات کے اس پہر میں درفشاں سلیم کی آسمان سے اتری کسی پری کی مانند یہ تصاویر منظرعام پر آتے ہی شائقین کے دل موہ لے گئی۔

ایک صارف نے کمنٹ سیکشن میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ،’درِ والا سفید’۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ،’ یہ سفید رنگ کی ساڑھی آپکے لیے ہی بنی ہے’۔

ساتھ ہی دیگر صارفین کے محبت بھرے کمنٹس بھی پڑھنے کے قابل ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ نے سال 2020 میں ڈرامہ سیریل 'دل ربا' میں ایک سپورٹنگ کردار سے ٹی وی پر اپنا ڈیبیو کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے صفِ اول کی اداکاراؤں میں اپنی جگہ مستحکم کرلی۔

اس کے بعددرِ فشان جس ڈرامے میں نظر آئیں وہ کامیاب ہوگیا جس میں 'بھڑاس'، 'پردیس'، 'جرم'، 'کیسی تیری خود غرضی'،'جیسے آپ کی مرضی' اور 'خئی' شامل ہے۔

تاہم جو شہرت انہیں کو ڈرامہ سیریل 'عشق مرشد' سے ملی اس نے انہیں سرحد پار بھارت میں بھی دلوں کی دھڑکن بنا دیا۔