خواتین
ایلوویرا فیشل چہرے کو نکھارے اور شادابی بڑھائے
ایلوویرا فیشل چہرے کو نکھارے اور شادابی بڑھائے
ایلوویرا فیشیل ہر قسم کی جلد کیلئے موزوں ہے۔ اس فیشیل کو تیار کرنے کیلئے ایک ایلوویرا کا ٹکڑا لیں۔ اس کے چار ٹکڑے کرلیں۔ یہ فیشیل چار اسٹیپس پر مشتمل ہے۔ اس لئے ایک ایک ٹکڑا ایک اسٹیپس میں استعمال ہوگا۔
کلینزنگ:
2؍ سے 3؍ چمچے ٹھنڈا دودھ لیں۔ پھر ایک ٹکڑے کو دودھ میں بھگو لیں اور اس سے پورے چہرے پر آہستہ آہستہ 3؍ سے 4؍ منٹ تک مساج کریں۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد ایلوویرا کو دودھ میں بھگوتی رہیں۔ اس سے چہرے پر موجود تمام داغ دھبے بھی ہٹ جائیں گے۔ کلینزنگ مکمل کرنے کے بعد گیلے تولیہ سے چہرے کو اچھا طرح صاف کرلیں یا پانی سے دھولیں۔
اسکربنگ:
2؍ سے 3؍ چمچے کافی لیں اور اس میں ایک چمچہ چینی اور آدھا لیموں شامل کرلیں، اگر آپ کی اسکن پر لیموں سوٹ نہیں کرتا تو آپ اس میں شہد ملا لیں۔ اس کے بعد ایک ایلوویرا کا ٹکڑا لے کر یہ مکسچر اس پر لگائیں اور چہرے کی اسکربنگ کریں اور سادہ پانی سے چہرہ دھولیں۔
مساج:
ایلوویرا کے ایک ٹکڑے میں سے جیل نکالیں، پھر اس میں آدھا چمچہ شہد اور ایک چمچہ بادام کا تیل شامل کرلیں۔ اس کو اچھی طرح مکس کرلیں اور چہرے کا مساج کریں۔ تھوڑی دیر بعد اوپر کی طرف مساج کریں۔ آنکھوں کا، فور ہیڈ کا اور ٹھوڑی کا بھی اچھے سے مساج کریں۔ یہ کرنے کے بعد چہرے کو پانی سے دھونا نہیں ہے بلکہ اسے کے اوپر پیک لگانا ہے۔
فیس پیک:
ایلوویرا جیل میں ایک چمچہ بیسن سنگترے کے چھلکوں کا پاؤڈر شامل کرلیں۔ پھر اس میں ایک چمچہ دہی شامل کرکے اچھی طر ح مکس کرکے 15؍ منٹ کیلئے یہ پیک چہرے پر لگالیں، جب یہ ہلکا ہلکا خشک ہونے لگے تو ہاتھ گیلے کرکے ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں اور پھر چہرے کو سادے پانی سے دھولیں۔
مزید خبریں
-
امریکی سیلیبریٹی شیف’ اینی بریل’ کی اچانک موت، وجہ کیا؟
-
سینئر صحافی جسمین منظور پر سابق شوہر کا بیہمانہ تشدد
-
ملالہ یوسفزئی نے ’تنزانیہ’ میں اپنی سالگرہ کیسے منائی؟
-
ملالہ یوسفزئی کا ’ملالہ ڈے’ پر تنزانیہ کا یادگار دورہ
-
دیپیکا کی کام پر واپسی؟ علاج کا اگلا مرحلہ کیا ہوگا؟
-
قدرتی بوٹوکس کیسے ہوگا؟
-
نیل پالش کو دیرپا بنانے کے آزمودہ طریقے
-
آئس واٹر فیشل کیسے کریں؟
-
گھنے، چمکدار اور مضبوط بالوں کے لیے آزمودہ نسخے
-
'کافی پیچھے رہ گئی ہوں'، انعم مرزا دلبرداشتہ کیوں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more



