ٹیکنالوجی
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے واٹس ایپ کی ٹکر پر بغیر انٹرنیٹ چلنے والی نئی میسجنگ ایپلی کیشن لانچ کر دی۔
’بِٹ چیٹ‘ نامی یہ ایپ وائی فائی یا فون سروس کے بجائے فون کے بلیو ٹوتھ سگنل کا استعمال کرتے ہوئے کام کرتی ہے جس سے صارفین میوزک فیسٹیول یا مظاہروں کے دوران باآسانی رابطہ کرسکتے ہیں، جہاں پر موبائل سروس محدود یا بند ہوتی ہے۔
بلیو ٹوتھ کی رینج عموماً 100 میٹر کے قریب ہوتی ہے۔ البتہ ’بِٹ چیٹ‘ اس تکنیکی کمزوری کو بلیو ٹوتھ میش نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے پورا کرتی ہے، جو کہ علاقے میں موجود دیگر افراد کے ذریعے میسج کو آگے بڑھاتا ہے۔
ایپ کے وائٹ پیپر کے مطابق یہ سروس مکمل طور پر ڈی سینٹرلائزڈ اور انکرپٹڈ ہے اور ایپ کو استعمال کرنے کے لیے صارف کو ای میل ایڈریس، فون نمبر یا کسی اکاؤنٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
وائٹ پیپر میں بتایا گیا کہ ’بِٹ چیٹ‘ ایسی نجی مواصلات کی ضرورت پر توجہ دیتی ہے جو کہ کسی سینٹرلائزڈ انفرااسٹرکچر پر انحصار نہیں کرتی۔
جیک ڈورسے نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ایپ کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کی رینچ بلیو ٹوتھ میش نیٹ ورکنگ کے ذریعے 300 میٹر سے زیادہ کی ہے، جبکہ اس کے کوئی مرکزی سرورز نہیں ہیں، جس کا مطلب ہے کہ کوئی ٹریکنگ یا ڈیٹا اکٹھا نہیں ہوگا۔ پوسٹ کے مطابق ایپ کا بِیٹا ورژن ایپل پلے اسٹور پر لانچ کیا گیا ہے۔
مزید خبریں
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
-
ٹک ٹاک کی فروخت: صدر ٹرمپ نے ممکنہ خریدار کی تصدیق کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release
Tommy DeCarlo, lead singer for rock band Boston, dies at 60
Dakota Johnson reflects on body confidence after Calvin Klein moment
Brooklyn Beckham family drama deepens as ex ‘pressured’ to spill secrets
Jessica Alba sets record straight on Joe Burrow rumours with Danny Ramirez post
Selena Gomez drops romantic birthday tribute for husband Benny Blanco
Kris Jenner marks Women’s Day with loving tribute to her daughters
Jessie Buckley earns praise from Maggie Gyllenhaal ahead of Oscars


