انفوٹینمنٹ

کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے

اداکارہ نے اسے سب سے خاص سالگرہ قرار دے دیا

Web Desk

کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے

اداکارہ نے اسے سب سے خاص سالگرہ قرار دے دیا

اداکارہ نے اسے سب سے خاص سالگرہ قرار دے دیا
اداکارہ نے اسے سب سے خاص سالگرہ قرار دے دیا

موسٹ اویٹڈ فلم ‘وار 2’ میں اپنے بکنی لُک سے تباہی مچانے والی کیارا اڈوانی نے اپنی 34 ویں سالگرہ  پر ’وَنڈر فل ماما‘ کیک فینز کیساتھ شیئر کرکے سب کی توجہ سمیٹ لی۔

31 جولائی کو ہردلعزیز اداکارہ کیارا اڈوانی نے اپنی 34 ویں سالگرہ منائی، اور یہ سالگرہ انکے لیے دو طرح سے خاص رہی ہے ان میں سے ایک وجہ  تو انکی فلم کی پہلی میوزک ویڈیو کی ریلیز ہونا تھی اور پھر دوسری وجہ ماں بننے کے بعد پہلی سالگرہ تھی جو انہیں ہمیشہ یاد رہے گی۔

اس خوشی کے دن کی حسین جھلک انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر بھی کی جس میں اداکارہ کی سالگرہ کا شاندار کیک شامل تھا۔

اس کیک کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ سفید تھیم پر مشتمل یہ کیک  پروں والی طاقتور ماں کی طاقت کو اجاگر کررہا تھا جو اپنی باہوں میں اپنی اولاد کو ممتا بھرے انداز میں تھامے ہوئی تھی۔

دیکھنے میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ اپنی اولاد کو ہر نقصان ہر پریشانی سے بچانے کی کوشش میں لگی ہوئی ہو۔

ان منفرد اور دلکش کیک کی جھلک اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بناتے ہوئے برتھ دے گرل کیارا اڈوانی نے کیپشن میں ایک جذبانی نوٹ بھی لکھا جو صارفین کے دل موہ لینے میں کامیاب ہوگیا۔

 انہوں نے کیپشن میں بتایا کہ،’انہوں نے اپنی زندگی کا سب سے خاص  دن اپنے پیاروں کے ساتھ گزارا اور ان خاص لوگوں میں انکی اپنی ننھی بیٹی، شوہر سدھارتھ ملہوترا، اور والدین شامل تھے۔

کیارا اڈوانی نے کیپشن میں لکھا کہ،‘یہ سالگرہ میرے لیے سب سے خاص تھی۔ کیونکہ میری دنیا میرے ساتھ تھی، اور میں دل سے آپ سب کی محبت اور دعاؤں کی شکر گزار ہوں۔’

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 15 جولائی کو سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے انسٹاگرام پر اپنی ننھی بیٹی کی آمد کا اعلان کیا تھا۔

اس جوڑے نے محبت بھرے انداز میں اپنے فینز کو خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ،‘ہمارے دل خوشی سے بھر گئے ہیں اور ہماری دنیا ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔ ہمیں ایک بیٹی کی نعمت ملی ہے’۔

تاہم بعد میں اس مشہور جوڑی نے فوٹوگرافرز سے درخواست کی کہ وہ ان کی بیٹی کی تصاویر نہ لیں۔

انہوں نے اپنے نوٹ میں مزید لکھا کہ،‘ہم چاہتے ہیں کہ یہ وقت ہم خاندان کی حیثیت سے پرائیوسی میں گزاریں۔ اگر آپ اس خاص وقت کو ہماری پرائیویسی کے ساتھ گزارنے دیں تو یہ ہمارے لیے بہت معنی رکھے گا۔ لہٰذا: تصاویر نہیں، صرف دعائیں! آپ کی حمایت کا شکریہ۔’

کیارا اڈوانی کی ازدواجی زندگی:

بات کریں ازدواجی زندگی کی توبلاشبہ سدھارتھ اور کیارا کی محبت کی کہانی ایک خوبصورت فلم کی طرح ہے، جہاں دونوں کی ملاقات فلم ’شیرشاہ’ کے دوران ہوئی اور پھر یہ دونوں ایک دوسرے کے قریب آ گئے۔

دیکھتے ہی دیکھتے ان لوو برز کی محبت اس قدر جلدی پروان چڑھی کہ انکی کیمسٹری کیساتھ محبت کو بھی دنیا نے تسلیم کرلیا۔یہاں تک کہ سدھارتھ اور کیارا دونوں نے بھی کبھی اپنی محبت کو نہیں چھپایا، اور میڈیا کی نظر میں آنے کے باوجود ان دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنی محبت کو سچا رکھا۔

بعدزاں محبت کے اس رشتے کو ہمیشہ کیلئے امر کرنے والے اس جوڑے نے دنیا کے سامنے 7 فروری 2023 کو راجستھان کے سوریہ گڑھ پیلس میں شاندار تقریب میں شادی کرلی۔