انفوٹینمنٹ
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
شوٹنگ کے دوران اداکارہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
شوٹنگ کے دوران اداکارہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا
پاکستان اور بھارت میں یکساں مقبولیت کی حامل صبا قمر کو نئے پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔
صبا قمر ان دنوں ایک ساتھ دو میگا پراجیکٹ پر کام کررہی ہیں جس میں سے ایک اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کا تحریر کردہ ’کیس نمبر 9’ اور دوسرا ’پامال’ ہے۔
اور انہیں پراجیکٹس کی شوٹنگ کی جھلکیاں وہ لمحہ بہ لمحہ اپنے فینز کیساتھ بھی شیئر کرتی نظر آتی ہیں جو انکے فینز کو خوب بھاتی ہیں۔
تاہم انکی حالیہ اسٹوری نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا، کیونکہ اس مرتبہ انہیں اسٹوری میں کسی ڈراما سیٹ پر نہیں بلکہ اسپتال میں دیکھاگیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صبا قمر نے اسٹوری اپڈیٹ کی جس میں وہ بستر پر موجود ہیں اور سیلفی میں مسکراتے ہوئے اپنے ساتھیوں کو دکھا رہی ہیں۔
اس سیلفی کیساتھ صبا قمر نے اپنی ہیلتھ اپڈیٹ فراہم کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنی ٹیم اور نرسنگ اسٹاف کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور اپنے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے دعائیں اور نیک تمنائیں بھیجیں۔
ایسا لگتا ہے کہ زیادہ کام اور تھکن نے صبا قمر کی صحت کو بری طرح متاثر کیا، جس کے باعث انہیں راولپنڈی کے ایک اسپتال میں فوری طور پر منتقل کیا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ ڈرامے کے سیٹ پر کام کرتے ہوئے صبا قمر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی جس پر فوری طور پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے بروقت طبی امداد فراہم کی، جس سے ان کی حالت سنبھل گئی اور اب وہ اسپتال سے ڈسچارج ہو چکی ہیں۔
قریبی ذرائع کے مطابق صبا قمر مکمل طور پر تھکن کا شکار تھیں اور انہی وجوہات کی بنا پر ان کی حالت خراب ہوئی۔
دوسری جانب لاکھوں مداح اداکارہ کی صحت کیلئے دعاگو ہیں اور کمنٹ سیکشن میں انکے لیے دعائیں کرتے نہیں تھک رہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
-
'سوادیس' کی BTS تصاویر 2 دہائیوں بعد وائرل
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death


