اسکینڈلز
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
اداکارہ کا اس شخص سے کیا تعلق ہے؟
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
اداکارہ کا اس شخص سے کیا تعلق ہے؟
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی رائزنگ اسٹار ایمان خان کیساتھ نظر آنے والے شخص نے انٹرنیٹ صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔
ڈراما سیریل ’دمسہ’ میں اپنے کردار دمسہ سے لاکھوں دلوں کو جیتنے والی ایمان خان اپنی بہن و اداکارہ لائبہ کی طرح کی انڈسٹری میں خاصی سرگرم ہیں۔
ایمان نے اپنے مختصر سے کرئیر میں کئی ڈراموں میں کام کیا ہے، جن میں ’کچھ ان کہی’ سمیت کئی دیگر نام شامل ہیں جبکہ انہیں اب ڈراموں سے زیادہ سوشل میڈیا پر ایکٹو دیکھا جاتا ہے جہاں وہ اپنی دلچسپ پوسٹس اور ریلز کے سبب تعریفوں کا محور بنی رہتی ہیں۔
تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ ایمان خان نے کم عمر میں ہی زندگی کے نئے باب کا آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جسکا ثبوت سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر ہیں۔
حال ہی میں نواب زادہ تیمور راحیل نامی ایک شخص نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایمان خان کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کیں ہیں۔ان جھلکیوں میں ان ممکنہ لو برڈز کو ایک ساتھ ٹوئننگ کرتے تو کبھی قیمتی لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ان جھلکیوں کو شیئر کرتے ہوئے مذکورہ صارف نے کیپشن میں بھڑکتی آگ میں تیل چھڑکنے کا کام کرتے ہوئے لکھا کہ،‘تم ہی میرا دل، میری زندگی اور میری واحد سوچ ہو۔‘
جبکہ ایک اور ریلز میں ایمان اور تیمور کی قربتیں بھی انکے تعلق کو چیخ چیخ کر بیان کررہی تھیں۔ اس ریلز کیساتھ تیمور نامی مسٹری مین نے بنا کچھ لکھے دنیا اورسرخ دل والا اموجی بھی لگایا۔
جبکہ ریلز میں ایمان اور تیمور کی بڑھتی نزدیکیاں ہر دیکھنے والوں کو محسوس ہوئیں۔
اور پھر دیکھا جائے تو ایمان خان کی جانب سے تاحال تیمور راحیل کے ساتھ کوئی تصویر یا باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔ تاہم، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ایمان خان کسی خاص رشتے میں ہیں۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
-
روچی گجر کا پروڈیوسر پر چپل سے حملہ، مقدمہ درج
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this weekend (from June 12 to June 14)
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction


