سجل کو ستائی احد رضا میر کی یاد، پرانی تصویر شئیر کردی
کیا سجل علی کی زندگی میں ایک نئے سفر کا آغاز ہونے والا ہے؟
پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی نے اپنی زندگی میں ایک نئے سفر کے آغاز کا عندیہ دے دیا ہے۔
ڈرامہ ’یقین کا سفر‘ میں ’ڈاکٹر زوبیہ‘ اور ’آنگن‘ میں ’چھمّی‘ کے کردار میں جان ڈالنے والی اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی جس میں پہنی گئی جیکٹ اور کیپشن کو پڑھ کر اداکارہ کے مداح کشمکش کا شکار ہوگئے ہیں۔
سجل علی کی جانب سے شئیر کی گئی تصویر میں انہوں نے جیکٹ پہنی ہوئی ہے جبکہ آنکھوں پر عینک ہے اور زلفیں کھلی ہوئی ہیں۔
مذکورہ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’تمام اختتام کسی نہ کسی چیز کا آغاز ہوتے ہیں‘۔
اداکارہ نے اس تصویر میں جس جیکٹ کو پہن رکھا ہے یہ وہ ہی جیکٹ ہے جس میں انہوں نے ماضی میں اپنے سابقہ شوہر احد رضا میر کے ہمراہ انسٹاگرام پر چند تصویر شئیر کی تھیں، تاہم اسی جیکٹ کو پہن کر ایک مشکوک کیپشن لکھنا سجل کا احد کیلئے ایک پیغام معلوم ہوتا ہے۔
اداکارہ اس تصویر میں خوشی سے ہنستی ہوئی نظر آرہی ہیں اور اس خوشی کا اظہار انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں پوسٹ کے کیپشن میں بھی کیا ہے۔
خیال رہے کہ سجل اور احد 14مارچ 2020کو ابو ظہبی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور اس جوڑے کو عوام کی جانب سے بے انتہا محبت بھی ملی۔
22جنوری 2022کو سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی پر احد رضا میر اور انکے پورے گھرانے کی غیر موجودگی نے جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبروں کو ہوا دے دی تھی۔
اس حوالے سے دونوں ہی نے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی ہے، لیکن دونوں ہی اپنے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک دوسرے کے ہمراہ تصاویر ہٹا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ ماضی میں اس جوڑے کو عوام کی جانب سے بے انتہا پسند کیا جاتا رہا ہے اور انکے پرستاروں نے انکے جوڑے کو ’ساحد‘ کا نام دیا تھا جبکہ وہ خود کو ’ساحدین‘ کہتے ہیں۔
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام