سوشل میڈیا

کیا یہ مذاق کا وقت ہے؟ نادیہ جمیل مداح پر برس پڑیں

آواز اٹھائیں یا پھر خاموش رہیں

Web Desk

کیا یہ مذاق کا وقت ہے؟ نادیہ جمیل مداح پر برس پڑیں

آواز اٹھائیں یا پھر خاموش رہیں

کیا یہ مذاق کا وقت ہے؟ نادیہ جمیل مداح پر برس پڑیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کا چمکتا ستارہ نادیہ جمیل جو ایک معروف اداکارہ ہونےکے ساتھ ساتھ بطور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹیوسٹ کے فرائض سر انجام دیتی ہیں۔

حال ہیں اداکارہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسلام آباد میں پیش آنے والے ہولناک واقعے جس میں 14 سالہ گھریلو کمسن ملازمہ کو سول جج کی اہلیہ کے ہاتھوں بے دردی سے زخمی کیا گیا،اس کے خلاف مہم چلائی گئی۔

اس مہم میں اداکارہ نے بچوں کو ظلم کو نشانہ بنانے کے خلاف آواز اُٹھاتے ہوئے سجل علی کا ریکارڈ بیان اپنے سوشل اکاؤنٹ پر شئیر کیا۔

تاہم ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد جہاں بہت سے لوگوں نے نادیہ کے اس عمل کو سراہا تو وہیں ایک صارف نے اس حساس معاملے کو مذاق میں اُڑا دیا۔

ملک ضیا نامی ٹوئٹر صارف نے سجل علی کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے پاس نادیہ جمیل کیلئے ایک سوال ہےکہ،  خوبصورت اداکارہ سجل علی اپنی خوبصورتی سے جو ظلم جوان لڑکوں پر ڈھاتی ہیں وہ کہاں رپورٹ کیا جائے؟’۔

تبصرہ سامنے آتے ہی نادیہ جمیل نے صارف کو آڑے ہاتھوں لے لیا، جواب میں اداکارہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’کیا یہ مذاق کا وقت ہے؟ اس وقت جب  ہم چائلڈ ڈومیسٹک لیبر کے خاتمے کی بات کر رہے ہوں ۔ جب کوئی بچہ اسپتال میں اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہو۔ جب بچے وحشیوں کے ہاتھوں مرتے ہیں۔یا تو  آواز اٹھائیں یا پھر خاموش رہیں۔ لیکن بیٹا کسی بہت سنجیدہ چیز کا مذاق نہ اڑائیں۔’