انفوٹینمنٹ
انمول بلوچ کب شادی کریں گی؟
انمول بلوچ کب شادی کریں گی؟
ماڈل و اداکارہ انمول بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والدین کے پاس ان کی شادی کے لیے بہت رشتے آتے ہیں اور وہ ہر بار شادی کے لیے منع کردیتی ہیں۔
انمول بلوچ کے والدین کا تعلق شمالی سندھ کے ضلع کشمور سے ہے اور وہاں ان کا اپنا گاؤں ہے، جہاں ان کے رشتے دار رہتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ ابھی وہ بچی ہیں، وہ شادی نہیں کریں گی۔
اسی دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی شادی کے لیے بہت رشتے آتے ہیں جو کہ تمام کے تمام گاؤں سے آتے ہیں اور زیادہ تر ان کے کزنز ان کے ہاں رشتہ بھیجتے ہیں، جنہیں وہ مسترد کرتی رہتی ہیں۔
انمول بلوچ کے مطابق وہ شادی کرکے دوبارہ گاؤں نہیں جانا چاہتیں، اس لیے کزنز کے رشتوں کو منع کردیتی ہیں۔
ماڈل و اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شادی کے لیے کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتیں، ان کی شادی ابھی بھی ہوسکتی ہے، اس میں دو سال بھی لگ سکتے ہیں اور اس میں 10 سال کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔
انمول بلوچ نے کہا کہ ایسی بات نہیں کہ انہیں مرد پسند نہیں، مرد بھی اچھے انسان ہوتے ہیں اور ان کے خیال میں 60 فیصد مرد حضرات اچھے ہوتے ہیں۔
انمول بلوچ کی خوبصورت تصاویر یہاں دیکھیے:
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer
