دلچسپ و خاص

ذوالجناح کیا ہے اور محرم میں اس کی اتنی اہمیت کیوں ہوتی ہے؟

Web Desk

ذوالجناح کیا ہے اور محرم میں اس کی اتنی اہمیت کیوں ہوتی ہے؟

ذوالجناح کیا ہے اور محرم میں  اس کی اتنی اہمیت کیوں  ہوتی ہے؟

حضرت امام حسینؓ اور اہلِ بیت کی لازوال قربانیوں کی یاد میں دنیا بھر میں شیعہ مسلمان مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ یوم عا شور منایا۔

مگر کیا آپکو معلوم ہے کہ ان ماتمی جلو سوں میں شامل ہونے والے گھوڑے( ذوالجناح) کی تاریخی اہمیت کیا ہے؟

یہ گھوڑا جس کا نام مرتجس بتایا جاتا ہے اسے آقائے دو جہاں نبی پاکﷺ دنیا سے پردہ فرما جانے سے پہلے کم عمری میں حارث نامی ایک عربی سے خرید کر لائے تھے۔

مرتجس نامی یہ گھوڑا جسے اب ذوالجناح کے نام سے جانا جاتا ہے ،یہ بچپن سے ہی حضرت امام حسینؓ کی سواری تھا، انہیں اس سے بہت زیادہ لگاؤ تھا ۔

مزید یہ کہ جب کربلا کے میدان میں حضرت امام حسینؓ کو شہید کر دیا گیا تھا تو اس وقت ذوالجناح ہی نواسہ رسولﷺ کی دستار مبارک اور تلوار لیکر بی بی زینب کے خیمے کے قریب آکر حضرت امام حسینؓ کے شہید ہونے کی اطلاع دی، جس کے بعد بی بی زینب خود مقتل کی جانب بڑھیں اور بھائی کے گلا کٹنے کا منظر دیکھا۔

یاد رہے کہ  یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ذوالجناح نے بھی دیگر جانثاروں کی طرح اپنی  وفاداری و محبت کا ثبوت دیتے ہوئے نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؑ کی شہادت کے بعد اپنی جان کا بھی نذرانہ پیش کر دیا۔    

تازہ ترین