دل پھینک جاوید شیخ اپنی ’محبتوں‘ کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟
شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ کو اپنی نجی زندگی میں رومانٹک انسان ہیں اور انہیں ’’دل پھینک‘‘ بھی سمجھا جاتا رہا ہے۔
جاوید شیخ نے پہلی شادی اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں زینت منگی سے کی تھی جو ایڈورٹائزنگ کے شعبے سے وابستہ رہیں۔
زینت منگی سے ان کی تین اولادیں شہزاد شیخ، مومل شیخ اور مریم شیخ ہیں۔ شہزاد اور مومل والد کی طرح اداکار ہیں۔ جاوید شیخ کے چار بھائیوں (سلیم شیخ، ناصر شیخ، طارق شیخ، ظفر شیخ) میں سے صرف سلیم شیخ نے اداکاری کا شعبہ اپنایا جبکہ ان کے بہنوئی بہروز سبزواری بھی نامور اداکار ہیں۔
جاوید شیخ کی سلمیٰ آغا سے شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی، اس کے بعد اداکارہ نیلی اور ثناء کے ساتھ بھی ان کے بڑے مسالے دار معاشقے منظرعام پر آئے۔
آج بھی وہ اپنی سابقہ محبتوں کا اعتراف کھلے دل سے کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہوں نے محبت تو کی مگر کبھی کسی کا دل نہیں دکھایا۔ نیلی انہیں اب تک پاکستان فلم انڈسٹری کی سب سے حسین ہیروئن لگتی ہیں۔ نیلی اور جاوید شیخ کی شادی کی افواہیں بھی بارہا گردش کرتی رہیں لیکن کبھی اس کی تصدیق نہ ہوسکی۔ ثناء کے ساتھ بھی اُن کا افیئر خوب موضوعِ بحث رہا، جو بالآخر فخرامام کے ساتھ ثناء کی شادی کے بعد دَم توڑ گیا۔
جاوید شیخ کے اندر یوں تو کئی خوبیاں ہیں لیکن خوش دلی ان کی شخصیت میں سب سے نمایاں ہے۔ ذاتی زندگی میں وہ خوش لباس، خوش گفتار اور خوش مزاج شخصیت کے حامل ہیں۔ وہ اپنے ماضی کو سینے سے لگا کر رکھتے ہیں۔ آج ہر پاکستانی فلم میں جاوید شیخ کی موجودگی اس فلم کو چار چاند لگانے کے لیے اہم سمجھی جاتی ہے جبکہ ڈراموں میں بھی وہ نظر آتے رہتے ہیں۔
’’نامعلوم افراد‘‘، ’’بھائی لوگ‘‘، ’’میں ہوں شاہد آفریدی‘‘، ’’نامعلوم افراد ٹو‘‘، ’’بالو ماہی‘‘، ’’مہرالنساء وی لب یو‘‘، ’’سات دن محبت اِن‘‘، ’’جیک پوٹ‘‘ اور ’’طیفہ اِن ٹربل‘‘ جیسی پاکستانی فلموں کی کامیابی کی ایک وجہ ان سب میں جاوید شیخ کی جاندار اداکاری بھی تھی۔
حکومت پاکستان نے فنی خدمات کے اعتراف میں جاوید شیخ کو 2012ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا ہے۔ فی الحال جاوید شیخ کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ جب تک دل جوان ہو، انسان کو کام کرتے رہنا چاہیے یعنی جاوید شیخ اپنی آخری سانس تک فنی صلاحیتوں سے اپنے چاہنے والوں کو محظوظ کرتے رہیں گے۔
-
انفوٹینمنٹ 34 منٹ پہلے
بالی وڈ میں پاکستانی فنکاروں کے ہم شکل اسٹارز
-
کھیل 54 منٹ پہلے
سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ ڈیبیو الیکشن میں کامیاب
-
ٹیکنالوجی 1 گھنٹے پہلے
کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
-
اسکینڈلز 1 گھنٹے پہلے
حبا بخاری نے حمل کیلئے شہزاد حکیم سے علاج کروایا؟