اسکینڈلز

احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان دوستی یا محبت ؟

احد رضا میر اور رمشا خان کی دوستی کیا محبت میں بدلنے لگی ؟

Web Desk

احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان دوستی یا محبت ؟

احد رضا میر اور رمشا خان کی دوستی کیا محبت میں بدلنے لگی ؟

احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان دوستی یا محبت ؟

پاکستانی معروف اداکار احد رضا میر کا خوبرو اداکارہ رمشا خان کو سپورٹ کرنا مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

احد رضا میر اور رمشا خان گزشتہ سال نشر ہونے والے ڈرامے 'ہم تم' میں ایک ساتھ نظر آئے تھے اور اس آن اسکرین جوڑی کی قربت کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگ گئی تھیں۔

حال ہی میں رمشا خان نے جیو ٹیلی ویژن کا جلد ریلیز ہونے والا ڈرامہ ’جنت سے آگے‘ کا ٹریلر فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر شئیر کیا جو ڈرامے میں ان کے مختلف سینز پر مشتمل ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’آخرکار یہ آ ہی گیا، یہ سیدھا میرے دل سے آرہا ہے‘۔

رمشا خان کی جانب سے شئیر کیے گئے اس ٹریلر  پر احد رضا میر نے کمنٹ کیا کہ ’میں یہ دیکھوں گا‘۔ 

احد رضا میر اور رمشا خان کے درمیان دوستی یا محبت ؟

اداکار کا یہ کمنٹ کرنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ڈرامے کے ٹریلر سے سے زیادہ  احد اور  رمشا کی جوڑی کے چرچے ہونے لگے۔

احد رضا میر کے سوشل میڈیا پر رمشا کو کھل کر سپورٹ کرنے کے سبب ان دونوں کے رشتے کو دوستی سے بڑھ کر ایک تعلق قرار دیا جانے لگا۔

سوشل میڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد اس آن اسکرین جوڑی کو  حقیقت میں بھی ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتی دکھی تو  بعض صارفین احد اور رمشا کے رشتے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے بھی نظر آئے۔

اس رشتے کی مخالفت کرنے والے افراد ’ساحدین‘ ہیں یعنی احد رضا میر اور  سجل علی کی جوڑی ’ساحد‘ کے مداح جو آج بھی احد کو صرف سجل کے ہمراہ ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ سجل اور احد 14مارچ 2020کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کے دو سال بعد 2022 میں دونوں کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں اور تاحال اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

دونوں ہی فنکار ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر بھی ان فاؤلو کر چکے ہیں، علاوہ ازیں جہاں احد رضا میر کا نام اب رمشا خان کے ساتھ جوڑا جاتا ہے وہیں  سجل علی اور ان کے ساتھی اداکار اور بہترین دوست بلال عباس کے افئیر کے چرچے بھی عروج پر ہیں۔

تازہ ترین