انفوٹینمنٹ

نمرت کے ’ٹپ ٹپ برسا پانی’ کی سوشل میڈیا پر دھوم

جاندار رقص سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

Web Desk

نمرت کے ’ٹپ ٹپ برسا پانی’ کی سوشل میڈیا پر دھوم

جاندار رقص سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

نمرت کے  ’ٹپ ٹپ برسا پانی’ کی سوشل میڈیا پر دھوم

بھارتی خوبرو اداکارہ نمرت کور اہلووالیہ کا تہلکہ خیز رقص سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

فیمینا مس منی پور کا اعزاز حاصل کرنے والی اور فیمینا مس انڈیا 2018 کے ٹاپ 12 میں شامل ہونے والی اداکارہ نے اپنے نئی ویڈیو سے انٹرنیٹ کی دنیا میں طوفان برپا کردیا۔

اداکارہ نے فوٹو  اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے دلفریب رقص کی ویڈیو شئیر کی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

ویڈیو میں بگ باس کنٹیسٹنٹ اور سوشل میڈیا متحرک اسٹار نمرت کور اہلووالیہ کو  مشہور بالی وڈ فلم ’مہرہ’ کے مقبول گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی’ پر سفید شرٹ اور کالی شارٹس پہنے  جاندار رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئ۔

ویڈیو میں اداکارہ نے کوریوگرافر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپکا بہت شکریہ مجھے اتنا بہتر کوریوگرافی سکھانے کیلئے لیکن چھوٹی چھوٹی خامیوں پر کام ابھی بھی جاری ہے۔’

واضح رہے کہ اداکارہ نمرت کور اہلووالیہ نے بطور ماڈل اپنے کرئیر کا آغاز کیا بعد ازاں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا، اس کے علاوہ نمرت کی مقبولیت کی سب سے بڑی وجہ ریئلٹی شو 'بگ باس 16' میں شرکت کرنا تھی۔