اسکینڈلز

سلمان خان کے فالوورز میں واضح کمی، حقیقت کیا ؟

Web Desk

سلمان خان کے فالوورز میں واضح کمی، حقیقت کیا ؟

سلمان خان کے فالوورز  میں واضح کمی، حقیقت کیا ؟

بھارتی معروف اداکار سلمان خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں 3 ملین کی واضح کمی نے سب کو حیران کر دیا تھا، تاہم اب اس کی حقیقت سامنے آگئی۔

ان دنوں بالی وڈ کے دبنگ خان بھارتی مقبول ترین ریئیلیٹی شو بگ باس کے اوور دا ٹاپ (او ٹی ٹی ) ورژن کی میزبانی کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور اسی شو میں انہوں نے ایک کھلاڑی و بھارتی یوٹیوبر ایلوش یادو کو خاتون کھلاڑی کے ساتھ نازیبا الفاظ کے استعمال پر ڈانٹا تھا اور وہ رو گئے تھے۔

اس ایپیسوڈ کے نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کرنے لگی کہ ایلوش کے مداحوں نے سلمان خان سے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ان فالو کرنا شروع کردیا ہے اور اسی سبب اداکار کے رات و رات 3 ملین فالوورز کم ہوگئے ہیں۔

یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ سلمان خان کے پہلے 66 اعشاریہ 8 ملین فالوورز تھے جو اب 63 اعشاریہ 7 ملین رہے چکے ہیں۔

سلمان خان کے فالوورز  میں واضح کمی، حقیقت کیا ؟

اس دعویٰ پر مبنی ایک اسکرین شارٹ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا تھا جس میں سلمان خان کے انسٹاگرام پر فالوورز کی موجودہ تعداد اور کچھ دن قبل کے فالوورز نظر آرہے تھے، تاہم اب اس اسکرین شارٹ کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

دراصل وائرل ہونے والا اس اسکرین شارٹ میں کوئی صداقت نہیں ہے بلکہ یہ خود بنایا گیا ہے اور سلمان خان کے فالوورز کی اصل تعداد 63 اعشاریہ 7 ملین ہی تھی نہ کہ 66 اعشاریہ 8 ملین۔

سلمان خان کے فالوورز  میں واضح کمی، حقیقت کیا ؟

اس خبر کی تصدیق کے لیے سوشل میڈیا پر سلمان خان کے فالوورز کے ڈیٹاکی معلومات بھی شئیر کی گئی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ 29 جولائی کو مذکورہ ایپیسوڈ نشر ہونے کے بعد سلمان خان کے فالوورز میں 40 ہزار کا اضافہ ہوا تھا جبکہ 31 جولائی کو صرف 829 فالوورز کی کمی دیکھی گئی تھی لیکن تب بھی یہ بات واضح ہے کہ اداکار کے 3 ملین فالوورز نے انہیں ان فالو نہیں کیا تھا۔

تازہ ترین