انفوٹینمنٹ

دیپیکا ککڑ کی سالگرہ، شعیب ابراہیم کا خوبصورت پیغام وائرل

’سالگرہ مبارک ہو سپر ویمن

Web Desk

دیپیکا ککڑ کی سالگرہ، شعیب ابراہیم کا خوبصورت پیغام وائرل

’سالگرہ مبارک ہو سپر ویمن

دیپیکا ککڑ کی سالگرہ، شعیب ابراہیم کا خوبصورت پیغام وائرل

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ دیپیکا ککڑ اپنی 37 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔

 ڈرامہ ’سسرال سمرکا‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے گزشتہ روز 6 اگست کو اپنی 37ویں سالگرہ منائی۔

 اداکارہ کی سالگرہ  کے خاص دن کو اور بھی یادگار بنانے کیلئے شوہر شعیب ابراہیم نے محبت کا اظہار  کیا اور شاندار تقریب کا اہتمام کرکے پرُستاروں کو حیران کردیا جس کی ویڈیوز لمحہ بہ لمحہ یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی جارہی تھیں۔

بعد ازاں شعیب ابراہیم نے  فوٹو انڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اہلیہ کوسالگرہ کا محبت بھرا پیغام بھی جاری کردیا۔

یوٹیوبر نے اظہارِ محبت کرتے ہوئے اہلیہ کو سپر ویمن قرار دے دیاانہوں نے لکھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو سپر ویمن۔’


انکا مزید کہنا تھا کہ ’ماں بننے کے بعد یہ آپکی پہلی سالگرہ ہے، اور مجھے پورا یقین ہے کہ جیسے آپ نے آج تک اپنے تمام رشتے بخوبی نبھائے ہیں ماں کا رشتہ بھی آپ اچھے سے نبھائیں گی۔’

شعیب نے مزید لکھا کہ ’روحان بہترین ہاتھوں میں ہے کیونکہ اس کی ماں بہت سے لوگوں کے لیے آئیڈیلائز ہے۔ جس طرح میں آپکا ساتھ پا کر خوش ہوں اسی طرح میری دعا ہے کہ اللہ آپکو بھی زندگی کی تمام خوشیاں دے’۔

یاد رہے کہ مقبول ٹی وی شو سسرال سمر کا میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد شعیب ابراہیم اور دیپیکا ککڑ نے 2018 میں شادی کرلی تھی ۔ بعد ازاں گزشتہ ماہ اس جوڑے نے اپنے پہلے بیٹے روحان کا استقبال کیا۔