انفوٹینمنٹ

ایلوش یادو کون؟ وجۂ شہرت کیا ؟

Web Desk

ایلوش یادو کون؟ وجۂ شہرت کیا ؟

ایلوش یادو کون؟ وجۂ شہرت کیا ؟

بھارتی مقبول ترین ریئیلیٹی شو بگ باس کے اوور دا ٹاپ (او ٹی ٹی) ورژن میں بطور وائلڈ کارڈ انٹری آنے والے کھلاڑی ایلوش یادو کی فین فالوئنگ نے سب کو حیران کردیا ہے۔

ایلوش یادو شو کی ستائیسویں قسط میں ایک وائلڈ کارڈ کنٹیسٹنٹ کے طور پر گھر میں داخل ہوئے اور بگ باس او ٹی ٹی ٹو کی ریٹنگ میں اضافہ کردیا۔

بگ باس کے ناظرین ایلوش کی جیت کیلئے پُر امید ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کو بے تحاشہ سپورٹ کیا جا رہا ہے اور ان کے نام سے ٹرینڈ بھی چلائے جا رہے ہیں۔

چند دنوں میں بگ باس کے مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہونے والے ایلوش ’راؤ شہاب‘ کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔

وہ ایک یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو 19 ستمبر 1997 کو بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں پیدا ہوئے۔

ایلوش اپنے شہانہ طرزِ زندگی کے باعث بھی کافی مشہور ہیں جن کی سالانہ آمدنی دو سے تین کروڑ ہے۔

ایلوش کو لگژری گاڑیاں پسند ہیں اور اسی شوق کے ساتھ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی لگژری کارس کے متعلق تفصیل میں دکھاتے رہتے ہیں۔

ان کے یوٹیوب پر دو آفیشل چینل ہیں جن میں سے ایک ’ایلوش یادو‘ کے نام سے ہے جبکہ دوسرے چینل کا نام ’ایلوش یادو وی لاگز‘ ہے، ان چینل سے وہ ہر ماہ 10 سے 15 لاکھ روپے باآسانی کمالیتے ہیں۔

تازہ ترین