انفوٹینمنٹ

عمران خان کی طویل عرصے بعد 'بالی وڈ' میں دوبارہ انٹری

آخر کار بالی وڈ کی دنیا میں دوبارہ کم بیک کرلیا۔

Web Desk

عمران خان کی طویل عرصے بعد 'بالی وڈ' میں دوبارہ انٹری

آخر کار بالی وڈ کی دنیا میں دوبارہ کم بیک کرلیا۔

عمران خان کی طویل عرصے بعد بالی وڈ میں دوبارہ انٹری

بالی وڈ کے معروف ہندوستانی نژاد امریکی اداکار عمران خان نے 8 سال کے طویل وقفے کے بعد شوبز میں دوبارہ انٹری کا عندیہ دے دیا۔

اداکار عامر خان اور ڈائریکٹر پروڈیوسر منصور خان کے بھتیجے اور ڈائریکٹر پروڈیوسر ناصر حسین کے پوتے عمران خان نے طویل عرصے سے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اخیتار کرنے کے بعد آخر کار بالی وڈ کی دنیا میں دوبارہ کم بیک کرلیا۔

اداکارہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں مقبول ایپلیکیشن تھریڈ کا اسکرین شارٹ شامل تھا۔


مذکورہ پوسٹ میں عمران خان نے  اپنے پرستاروں کو اپنی واپسی کے منصوبے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

پوسٹ کے سامنے آتے ہی مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ساتھ ہی پرستاروں نے اپنے من پسند اداکارکو جلد بڑی اسکرین پر دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔

واضح رہے کہ 2008 کی فلم جانے تو یا جانے نہ سے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز کرنے والے عمران خان معتدد فلموں 'قیامت سے قیامت تک'، 'جو جیتا وہ سکندر'، 'آئی ہیٹ لو اسٹوریز'، 'میرے برادر کی دلہن '،اوردیگر  کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

اداکار  2015 کی فلم کٹی بٹی میں آخری بار نظر آئےتھے جس میں انہوں نے کنگنا رناوٹ کے مقابل کام کیا تھا۔