انفوٹینمنٹ

اذان سمیع کی والد عدنان سمیع سے ملاقات، وجہ کیا ؟

Web Desk

اذان سمیع کی والد عدنان سمیع سے ملاقات، وجہ کیا ؟

اذان سمیع کی والد عدنان سمیع سے ملاقات، وجہ کیا ؟

پاکستانی نئے اُبھرتے ہوئے اداکار و گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے والد و گلوکار عدنان سمیع خان کے ساتھ لندن سے ایک تصویر شئیر کر کے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

گزشتہ روز عدنان سمیع خان کی سالگرہ تھی اور اسی دن کی مناسبت سے ان کے بیٹے اذان نے ایک لندن سے ایک تصویر فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر شئیر کی جس میں اذان کی بیٹی لیلی، بیٹا اور عدنان سمیع نظر آرہے ہیں۔

مذکورہ تصویر میں اذان سمیع کی گود میں ان کی بیٹی لیلی بیٹھی ہوئی ہیں جبکہ سامنے بیٹا بیٹھا ہوا ہے۔

اس تصویر میں اذان کے پیچھے ان کے والد عدنان سمیع کھڑے ہوئے ہیں اور اذان کے کندھوں پر اپنے ہاتھ رکھے دکھ رہے ہیں۔

اذان سمیع نے اپنی اس پوسٹ کے ساتھ والد کو پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ ’ سالگرہ مبارک ہو بابا، میں آپ سے پیار کرتا ہوں،‘

واضح رہے کہ اذان سمیع خان علیحدگی اختیار کرنے والے جوڑے گلوکار عدنان سمیع خان اور اداکارہ زیبا بختیار کے اکلوتے بیٹے ہیں جبکہ عدنان سمیع ایک پاکستانی نژاد گلوکار ہیں جنہوں نے 2016 میں بھارتی شہریت حاصل کرلی تھی۔