انفوٹینمنٹ

فواد اور ماہرہ پھر سے ’رومانوی‘ جادو چلانے آگئے

Web Desk

فواد اور ماہرہ پھر سے ’رومانوی‘ جادو چلانے آگئے

فواد اور ماہرہ پھر سے ’رومانوی‘ جادو چلانے آگئے

پاکستانی معروف و ہردلعزیز اداکار فواد خان اور خوبرو و دلکش اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ساتھ حسن و رومانس سے بھرپور ویڈیو وائرل ہوگئی۔

پاکستانی مقبول ترین ڈرامہ ’ہمسفر‘ 2011 میں ٹی وی پر نشر کیا گیا جس میں فواد خان اور ماہرہ خان پہلی مرتبہ ایک ساتھ نظر آئے، اس جوڑی کو عوام کی جانب سے بے حد پیار ملا اور آج تک یہ آن اسکرین جوڑی عوام کے دلوں پر راج کر رہی ہے۔

ماہرہ خان اور فواد خان ’ہمسفر‘ کے بعد مختلف اشتہارات اور ٹی وی شوز میں ایک ساتھ نظر آئے جبکہ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’دا لیجنڈز آف مولا جٹ‘ میں اس ہردلعزیز جوڑی نے ایک ساتھ کام کر کے سب پر اپنا جادو چلایا۔

اب حال ہی میں دونوں فنکار عروسی ملبوسات کے فوٹو شوٹ کیلئے اکھٹے ہوئے ہیں اور اسی فوٹو شوٹ کی ایک ویڈیو اور تصویر سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔

فواد اور ماہرہ کو پھر سے ایک ساتھ لانے والی اور کوئی نہیں بلکہ خود فواد خان کی اہلیہ صدف فواد خان ہیں۔

صدف فواد جو ایک فیشن ڈیزائنر ہیں، انہوں نے اپنے برانڈ ’صدف فواد خان اسٹوڈیو‘ کے آفیشل پیج پر فواد اور ماہرہ کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی ایک تصویر بھی شئیر کی ہے۔

اس فوٹو شوٹ میں ماہرہ خان نے سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا ہے جبکہ فواد خان سیاہ لباس میں ملبوس ماہرہ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں۔