انفوٹینمنٹ

شان شاہد نے بھارتی فلم میں کام کیوں نہیں کیا؟

پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے بھارتی فلم ’’گجنی‘‘ میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی ہے۔

Web Desk

شان شاہد نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کے دوران بھارتی فلم گجنی میں کام کرنے سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان کئی سیاسی اختلافات ہیں، اس لیے بھارتی فلم میں پاکستان سے ایک ولن کا انتخاب دونوں ممالک کے خراب تعلقات پر مزید دبائو ڈالتا ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فلمسازوں کو ولن صرف پاکستان میں اور ہیرو صرف بھارت میں نظر آتے ہیں۔

شان شاہد نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی نظام میں بھارت اور پاکستان دونوں کے پاس ماضی اور حال سے جڑے بہت سارے اختلافات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، وہ دل دہلا دینے والا ہے۔