اسکینڈلز

ماہرہ خان کے ساتھ کام نہیں کرونگا، خلیل الرحمٰن

Web Desk

ماہرہ خان کے ساتھ کام نہیں کرونگا، خلیل الرحمٰن

ماہرہ خان کے ساتھ کام نہیں کرونگا، خلیل الرحمٰن

پاکستانی اسکرپٹ رائیٹر، ہدایتکار و شاعر خلیل الرحمٰن نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔

حال ہی میں معروف لکھاری خلیل الحمٰن نے ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے کہا کہ ’وہ اب کبھی بھی ماہرہ خان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔‘

انہوں نے بتایا کہ ’میرے اور ماہرہ کے درمیان صلح کروانے کیلئے شوبز انڈسٹری کے کئی لوگوں نے کوشش کی لیکن ان کی تمام تر کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔‘

انہوں نے ماہرہ خان کے ساتھ تنازع کا سسب بننے والے ٹوئٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا ماہرہ خان کے ساتھ عزت کا جو تعلق تھا اس کی وجہ سے میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ میرے لیے اس قدر بیہودہ ٹوئٹ کریں گی، ان کو ایک مرتبہ مجھ سے بات کرنی چاہئے تھی، مجھ سے ناراض ہو جاتیں تو بھی میں ان کو وضاحت دیتا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ ماہرہ خان ایک اچھی، باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ ہیں لیکن اب میں ان کے ساتھ کام نہیں کرسکوں گا۔ ’

خلیل الرحمٰن اور ماہرہ خان کے درمیان جھڑا کیوں ہوا ؟ 

خلیل الرحمٰن قمر اور ماہرہ خان کے درمیان ناراضگی کی وجہ ایک ٹوئٹ بنا جو ماہرہ خان نے تین سال قبل کیا تھا۔

خلیل الرحمٰن نے مارچ 2020  ایک ٹی وی شو میں سماجی رہنما ماروی سرمد کے خلاف نامناسب الفاظ کا استعمال کیا تھا اور  اس کے ردِ عمل میں ماہر ہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خلیل الرحمٰن کے خلاف ایک ٹوئٹ کردیا تھا۔

اداکارہ نے مذکورہ ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’وہ ٹی وی اسکرین پر عورتوں کی تضحیک کرنے والے شخص کی جانب سے ماروی سرمد کے لیے کہے گئے الفاظ پر حیران ہیں۔‘

اداکارہ نے ڈرامہ نگار کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’وہ وہی شخص ہیں، جنہیں عورتوں کی تضحیک کے بعد ایک کے بعد ایک منصوبہ دیا جاتا ہے۔‘

ماہرہ خان کے اس ٹوئٹ کے بعد سے خلیل الرحمٰن اداکارہ کے خلاف بیانات دیتے نظر آتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان ماضی میں خلیل الرحمٰن کے ڈرامے ’صدقے تمھارے‘ میں بطور ’شانو‘ نظر آئی تھیں، لیکن پھر دونوں کے درمیان جنم لینے والے تنازع نے انہیں کبھی ایک پراجیکٹ میں ایک ساتھ کام نہیں کرنے دیا۔