کنزہ ہاشمی زرد رنگ میں رنگ گئیں

پاکستانی معروف اداکارہ کنزہ ہاشمی کے زرد لباس میں حسن کے جلوے بکھیرتی ہوئی تصاویر نے فیشن کے متوالوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔
ڈرامہ ’عشق تماشہ‘ میں ’رُشنا‘ کے کردار میں جان ڈالنے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اداکارہ کے دلکش لباس نے انکے کے حسن میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
مذکورہ تصاویر میں کنزہ ہاشمی نے ہلکی زرد لانگ شرٹ کے ساتھ چوڑے پائنچوں والا ٹراؤزر پہنا ہوا ہے۔
اداکارہ کی شرٹ کے گلے اور چاک پر گلابی، ہرے اور سلور دھاگے اور موتیوں کا کام بنا ہوا ہے جبکہ دامن پر چھوٹے پیلے موتی ٹکے ہوئے ہیں۔
دلفریب کنزہ ہاشمی نے اپنے لُک کو مکمل کرنے کیلئے گلے میں ٹشو کا ڈوپٹہ، کانوں میں سلور نگ و سفید موتیوں والے بُندے پہنے ہیں جبکہ زلفوں کو بیچ کی مانگ پر کھول رکھا ہے۔
مذکورہ پوسٹ پر اداکارہ کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ان کے حسن اور لباس کی تعریف کرتی نظر آرہی ہے۔
کنزہ ہاشمی کی حسن کے جلوے بکھیرتی تصاویر یہاں دیکھیں؛





-
وائرل اسٹوریز 59 منٹ پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کرنے کو تیار