انفوٹینمنٹ
نیٹ فلکس، ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی ’میگا کاسٹ‘ کا اعلان
نیٹ فلکس، ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی ’میگا کاسٹ‘ کا اعلان
اوور دا ٹاپ (او ٹی ٹی) پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر جلد نشر ہونے والی پاکستان کی پہلی اردو سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی کاسٹ کا اعلان کردیا گیا۔
گزشتہ ماہ جولائی میں اعلان کیا گیا تھا کہ ڈرامہ سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ نیٹ فلکس پر جاری کیا جائیگا، جبکہ ڈرامے کی کاسٹ کے حوالے سے شوبز انڈسٹری کے بڑے بڑے اداکار و اداکاراؤں کے نام سامنے آرہے تھے، تاہم اب ڈرامے کی کاسٹ کی تصدیق کردی گئی ہے۔
نیٹ فلکس کیلئے تیار کیے جانے والے اس پہلے اردو ڈرامے میں پاکستان کی ہردلعزیز آن اسکرین جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان کے علاوہ خوبرو اداکارہ صنم سعید اور احد رضا میر اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
ان کے علاوہ ہانیہ عامر، اقرا عزیز، مایا علی، حمزہ علی عباسی، بلال اشرف، عمیر رانا، نادیہ جمیل اور ثمینہ احمد بھی مختلف کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔
یہ ڈرامہ معروف مصنفہ فرحت اشتیاق کے ناول ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کی کہانی پر مبنی ہے۔
مذکورہ ناول کی کہانی سکندر نامی ایک لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو ہارورڈ یونیورسٹی کا گریجویٹ ہے، سکندر کی زندگی میں کچھ ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ وہ خود کو سب سے علیحدہ کرلیتا ہے، اسی دوران وہ لیزا نامی ایک لڑکی سے ملتا ہے اور کہانی ایک دلچسپ مُڑ لے لیتی ہے۔
اس سیریز کی فلمبندی کیلئے پاکستان کے علاوہ اٹلی اور برطانیہ کے مختلف دلکش مقامات کا انتخاب کیا گیا ہے۔
یہ ڈرامہ معروف ہدایتکار و پروڈیوسر مومنہ درید کی پیشکش ہے جس کی کاسٹ کے حوالے سے کافی عرصے سے کئی اداکار و اداکاراؤں کے نام سامنے آرہے تھے، تاہم اب اس ڈرامے کی میگا کاسٹ کے متعلق پتا چل جانے سے ڈرامہ بینوں کو اس کا بے صبری سے انتظار ہے۔
خیال رہے کہ فرحت اشتیاق کے ناول پر بننے والا یہ کوئی پہلا ڈرامہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی مصنفہ کے قلم سے ’ہمسفر‘ ، میرے ہمدم میرے دوست‘ اور ’متاعِ جان ہے تو‘ جیسے بلاک بسٹر ڈرامے تخلیق پاچکے ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Social media reacts with memes as Prada sells safety pin for $775
How filmmaker Mira Nair raises her son Zohran Mamdani to stay ‘desi’?
Zohran Mamdani creates history, elected as first Muslim mayor of NYC
OpenAI makes ChatGPT Go free in India — check features
Zahid Ahmed blasts 'Lazawal Ishq' for spreading vulgarity
Juhi Chawla shares unknown stories on Shah Rukh Khan’s 60th birthday
Ishaan Khatter on turning 30: From ‘Homebound’ to Hollywood dreams
Feroze Khan’s wife’s cryptic Instagram story sparks divorce rumours



