کھیل

ارشد ندیم نے پاکستان کو میڈل دلوادیا

Web Desk

ارشد ندیم نے پاکستان کو میڈل دلوادیا

ارشد ندیم نے پاکستان کو میڈل دلوادیا

پاکستان کے ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں سلور میڈل جیت کر پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم نےچاندی کاتمغہ جیت کر تاریخ رقم کی، وہ اس ایونٹ میں میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں، ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل مرحلے میں انہوں نے 87.82میٹر کی تھرو کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

بھارت کے نیرج چوپڑا نے 88.17کی تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔

بھارت کے دو دیگر کھلاڑیوں نے بھی فائنل مرحلے میں جگہ بنائی تھی جن میں سے جینا نے پانچویں اور مانو نے چھٹی پوزیشن حاصل کی ۔

ارشد ندیم جیولن تھرو پہلے ہی 2024 میں فرانس میں ہونے والے اولمپکس کے لئے بھی کوالیفائی کر چکے ہیں۔

ارشد ندیم کی کامیابی پر نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے بیان میں ارشد ندیم کو شاباشی دی۔

انہوں نے کہا کہ ’آپ کے بہترین کھیل نے پاکستان کا نام روشن کردیا اور قوم کو خوش کردیا۔‘