فلم / ٹی وی

الو ارجن اپنے مداحوں کو ’پشپا 2‘ کے سیٹ پر لے گئے

Web Desk

الو ارجن اپنے مداحوں کو ’پشپا 2‘ کے سیٹ پر لے گئے

الو ارجن اپنے مداحوں کو ’پشپا 2‘ کے سیٹ پر لے گئے

کالی وڈ کے معروف اداکار الو ارجن نے آئندہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’پشپا ٹو‘ کی شوٹ کے حوالے سے ویڈیو جاری کر کے مداحوں پر  اپنی زندگی کا ایک دن آشکار کردیا۔ 

بھارتی مقبول ترین فلم ’ پشپا: دا رائیز‘ میں اپنی بہترین اداکاری سے  ’پُشپا راج‘ نامی مرکزی کردار میں جان ڈالنے والے الو ارجن نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنے روزمرّہ طرزِ زندگی کے متعلق بتاتے نظر آتے ہیں اور اس کے بعد اپنی فلم ’پشپا ٹو‘ کے سیٹ پر لے جاتے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں الو ارجن اپنے گھر میں کوفی پیتے، باغ میں ٹہلتے اور یوگا کرتے نظر آتے ہیں جبکہ وہ اپنے گھر کا حسین سوئمنگ پول بھی دکھاتے ہیں۔

اس کے بعد اداکار اپنی گاڑی میں سوار ہو کر آئندہ سال ریلیز ہونے والی فلم ’پشپا ٹو: دا رول‘ کے سیٹ پر لے جاتے ہیں اور اس دوران اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیز بھی لیتے ہیں۔

اس ویڈیو میں اداکار کو پشپا راج کے کردار کیلئے تیار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جس کہ بعد فلم کے ایک سین کو شوٹ ہوتے بھی دکھایا گیا۔

مذکورہ ویڈیو میں شامل کیے گئے شوٹنگ سین سے یہ معلوم ہوتا کہ ’پشپا‘ کے سیکوئل میں بھی پشپا راج کو ’لکڑی‘ کا کاروبار کرتے ہی دکھایا جائیگا۔

واضح رہے کہ فلم ’پشپا: دا رائز‘ 2021 میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی اور اس فلم نے ریلیز ہوتے ہی بھارت میں طوفان مچا دیا تھا اور  2021 میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ثابت ہوئی۔