'دیپ ویر' ، دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی متنازع 'لو لائف'
نامور شخصیات آئے دن کسی نا کسی تنازعے کا شکار ہوتے رہتے ہیں اور اس کبھی نہ روکنے والے سلسلے میں ان کی ذاتی زندگی بیچ میں پستی رہتی ہے۔
بات کی جائے سیلیبریٹیز کی تو ان کی 'لو لائف' ایک ایسا موضوع ہے جو مداح اور میڈیا آؤٹ لیٹز دونوں کو ہی سب سے زیادہ پسند ہوتا ہے، پر ستار اپنے پسندیدہ فنکار وں کی محبت کے متعلق جاننے میں بے حد دلچسپی لیتے ہیں اور اسی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے میڈیا چینلز بھی سیلیبریٹیز کی نئی، پرانی سب محبتوں پر اپنی نظریں جمائے بیٹھے رہتے ہیں کہ یہاں کوئی خبر ملے تو فوراً اسے شائع کیا جاسکے۔
بھارتی دلکش اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور خوبرو اداکار رنویر سنگھ کی 'دیپ ویر' کے نام سے مشہور جوڑی شہ سرخیوں کا حصہ بنی رہتی ہے اور ان کی 'لو لائف' پر سب کی توجہ چوبیس گھنٹے مرکوز رہتی ہے۔
اس اسٹار جوڑی کی جہاں بے انتہا محبت چرچوں میں رہی ہے وہیں اب آئے دن دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں بھی ہر زبان زدِ عام رہتی ہیں۔
سال 2018 میں محبت کی شادی کرنے والی اس جوڑی کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں کے درمیان اختلافات نے جنم لے لیا ہے اور جلد دونوں اپنی راہیں جدا کرلیں گے۔
ان افواہوں کی وجہ چند ماہ قبل دونوں کی ایک ویڈیو بنی تھی جس میں ڈیپیکا رنویر کے ساتھ ایک ایونٹ پر پہنچی تھیں اور اندر جاتے ہوئے انہوں نے رنویر کا ہاتھ پکڑنے سے انکار کر دیا تھا اور اپنی ساڑھی کا پلّو پکڑ کر آگے چلتی بنی تھیں۔
اس ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ان کے مداح گہرے غم میں چلے گئے تھے اور یہ امید کر رہے تھے کہ ان کی پسندیدہ جوڑی کے درمیان آنے والی تمام رنجشیں مٹ جائیں۔
رواں سال 5 جولائی رنویر سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر دیپیکا پڈوکون کا سوشل میڈیا پر مبارکباد نہ دینا بھی شہ سرخیوں کا حصہ بنا اور دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت ملی۔
بعد ازاں رنویر سنگھ نے ان افواہوں پر فل اسٹاپ لگاتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دیپیکا کے ہمراہ ایک تصویر جاری کی تھی جس میں وہ اور دیپیکا ایک کروز میں موجود تھے اور سمندر کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہورہے تھے۔
ان تصاویر کے سوشل میڈیا پر جاری ہوتے ہی پرستاروں کی جان میں جان آئی اور ان کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے تھے کیونکہ ان کی اسٹار جوڑی میں علیحدگی کی خبریں جھوٹی ثابت ہوگئی تھیں۔
-
انفوٹینمنٹ 36 منٹ پہلے
'یار کی شادی'، کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کا ایک اور اشارہ
-
انفوٹینمنٹ 59 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 11 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں