انفوٹینمنٹ

شہناز گِل بھی ہانیہ عامر کی ’کیوٹنس‘ پر فدا

Web Desk

شہناز گِل بھی ہانیہ عامر کی ’کیوٹنس‘ پر فدا

شہناز گِل بھی ہانیہ عامر  کی ’کیوٹنس‘ پر فدا

بھارتی مقبول ترین ریئیلیٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 13 سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گِل نے بھی پاکستانی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی ‘کیوٹنس‘ کا اعتراف کرلیا۔

چند روز قبل ہانیہ عامر اپنی بہن اور دوستوں کے ہمراہ لندن کی سیر کیلئے گئی ہوئی تھیں، لندن کے دلکش مقامات اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ہانیہ عامر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رونق لگا رکھی تھی اور وہ لمحہ بہ لمحہ اپنی دلچسپ و دلکش تصاویر اور ویڈیوز بطور پوسٹس اور انسٹا اسٹوری لگا رہی تھیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں کراچی آنے کے بعد ایک انسٹا پوسٹ شیئر کی ہے جن میں ان کی  دوستوں کے  ہمراہ ہنسی مذاق کرتے ہوئے مختلف ویڈیوز شامل ہیں۔

مذکورہ پوسٹس میں ہانیہ عامر ویڈیو گیم کھیلتی، اپنے گھر میں کام کرنے والی خاتون ’فری‘ سے مذاق کرتی، پنجابی گانا ’’سفر‘‘ پر رقص کرتے ہوئے مرر ویڈیو ریکارڈ کرتی اور  پاکستانی گلوکارہ یشل شاہد کے ساتھ ہنسی مذاق کرتی نظر آرہی ہیں۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں جہاں انکے مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے انکی چلبلی اداؤں اور خوبصورتی کی تعریف کی وہیں بھارت میں اپنی دلچسپ باتوں کے باعث مشہور شہناز گِل نے بھی ہانیہ کی تعریف کرڈالی۔

شہناز گِل بھی ہانیہ عامر  کی ’کیوٹنس‘ پر فدا

مذکورہ پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے شہناز گلِ نے ’کیوٹسٹ (بہت پیاری) ‘ لکھا اور اس کے ساتھ دل والے ایموجی بھی بنائے۔

شہناز گِل کی جانب سے دیے گئے اس ردِ عمل پر دونوں ملکوں کے سوشل میڈیا صارفین نے اس کمنٹ کا رخ کیا اور دونوں ہی اداکاراؤں کی جم کر تعریف کی۔

واضح رہے کہ شہناز گل کو بگ باس 13 کے ساتھی کھلاڑی و اداکار سدہارتھ شکلا سے محبت ہوگئی تھی اور شو ختم ہونے کے بعد بھی دونوں ایک ساتھ ہی رہتے تھے، تاہم اداکار کی اچانک موت کے بعد شہناز گل مکمل ٹوٹ گئی تھیں اور کچھ مہینوں بعد شوبز انڈسٹری میں واپس آگئیں اور  رواں سال ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو دیا۔

تازہ ترین