عالمی منظر
شادی سے انکار، عاشق نے عین شادی کے وقت لڑکی کے دولہا پر گولیاں برسا دیں
میری نہیں تو کسی کی نہیں
شادی سے انکار، عاشق نے عین شادی کے وقت لڑکی کے دولہا پر گولیاں برسا دیں
میری نہیں تو کسی کی نہیں
ترکیہ کی ریاست دیار بقر میں دل دہلا دینے والا واقع پیش آیا جہاں لڑکی کے انکار کرنے پر معشوق نے عین شادی کے وقت لڑکی کے دولہا پر گولیاں برسا دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک دلخراش اور ہولناک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں شادی حال میں شادی کی رونق کے درمیان صفِ ماتم بچھ گئی۔
سی سی ٹی وی کیمرے سے حاصل ہونے والی المناک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سفید شرٹ میں ملبوس نوجوان شادی حال میں داخل ہوتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے دولہا پر گولیوں سے وار کرکے فرار ہوجاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملزم دلہن سے شادی کرنا چاہتا تھا جس نے یہ درخواست قبول نہیں کی اور کسی اور سے شادی کرلی، دلبرداشتہ ہوکر ملزم نے شادی میں پہنچ کر دولہے کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں دولہے کے ساتھ موجود ایک بچے کو بھی چوٹ آئی۔
دولہا کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔
غیر ملکی میڈیا آؤٹ لیٹس پر شائع ہونے والی ویڈیو میں اس حملہ آور کی مکمل تفصیلات دیکھی جاسکتی ہیں جنہیں سی سی ٹی وی کیمروں نے محفوظ کر لیا۔
دولہے کو علاج کے لیے فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
مزید خبریں
-
برطانوی سینما ہال کو بھارتیوں نے کچراکنڈی بنادیا، اسکریننگ معطل
-
عمران خان کے بیٹے ٹرمپ کے معاون سے ملنے امریکہ پہنچ گئے
-
سعودی عرب کے 'سلیپنگ پرنس' کا 20 سال کوما میں رہنے کے بعد انتقال
-
ڈونلڈ ٹرمپ کا ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنے کا امکان
-
ایلون مسک نے 'امریکا پارٹی' بنانے کا اعلان کردیا
-
ملالہ تعلیم کے بعد لڑکیوں میں کھیلوں کے فروغ کےلیےسرگرم
-
نیتین یاہو کو گرفتار کرنے کا عزم کرنیوالے ظہران ممدانی کون؟
-
اسرائیل کی حمایت میں امریکا نے بھی ایران پر حملہ کردیا
-
اڑن طشتری کا ظہور؟ امریکی فوج نے پُراسرار ویڈیو جاری کردی
-
ایرانی سرکاری ٹی وی کی واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کی اپیل
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
