انفوٹینمنٹ

دیپیکا اجے کی بہن، دونوں میں یہ رشتہ کیسے قائم ہوا؟

Web Desk

دیپیکا اجے کی بہن، دونوں میں یہ رشتہ کیسے قائم ہوا؟

دیپیکا اجے کی بہن، دونوں میں یہ رشتہ کیسے قائم ہوا؟

بالی ووڈ کی حسینہ دیپیکا پڈوکون معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن کی بہن بن گئیں۔

مختلف بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون فلم سنگھم اگین میں ابجے دیوگن کی بہن کے روپ میں نظر آئیں گی۔ 

اس فلم میں انہیں بھی ایک پولیس آفیسر دکھایا جائے گا ۔ جو ہمیشہ وطن کی خاطر اپنی جان داؤ پر لگا دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے بھائی کو ان پر بہت فخر ہوتا ہے۔

اس فلم کی شوٹنگ 35 سے 40 روز تک مسلسل چلے گی یہی نہیں مذکورہ فلم کی شوٹنگ ستمبر میں شروع کی جائے گی جبکہ اسے ریلیز اگلے ماہ اگست میں کیا جائے گا۔

دیپیکا اجے کی بہن، دونوں میں یہ رشتہ کیسے قائم ہوا؟

اس فلم میں اجے دیوگن اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ اکشے کمار،کرینہ کپور، رنویر سنگھ اور ٹائیگر شروف بھی نظر آئیں گے۔  

واضح رہے کہ  ہدایتکار و  پروڈیوسر روہت شیٹی نے ایکشن بھرپور فلم سنگھم کو 2011 میں ریلیز کیا تھا، جس میں اجے دیوگن نے پولیس افسر کا کردار ادا کیا تھا اور  اسے عوام کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔

پہلی فلم کی کامیابی کو دیکھتے ہوئے سیریز کی دوسری فلم سنگھم رٹرنز کو 2014 میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس میں بھی اجے دیوگن ایکشن میں دکھائی دیے تھے۔