فیشن

عائزہ خان نے مایا علی کے ملبوسات کو چار چاند لگا دیے

Web Desk

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان نے ساتھی اداکارہ مایا علی کے ڈیزائنر ملبوسات کو باخوبی زیب تن کر کے ہر طرف عروسی رنگ بکھیر دیے۔

حال ہی میں عائزہ خان نے مایا علی کے کلاتھنگ برانڈ ’مایا پریٹ آ پورٹر‘ کیلئے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر اور ویڈیوز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کی ہیں۔

مذکورو فوٹو شوٹ میں عائزہ خان نے مایوں اور بارات کی دلہن کی مناسبت سے تیار کردہ عروسی ملبوسات زیب تن کیے ہیں اور دونوں ہی لُکس میں وہ دلکشی کی تمام حدیں پار کرتی نظر آرہی ہیں۔

مایوں کے لُک میں اداکارہ نے زرد پشواس کے ساتھ دوپٹہ پہن رکھا ہے جبکہ پوشاک سے میچنگ عروسی پوٹلی بھی تھام رکھی ہے۔

بارات کے لُک میں عائزہ خان نے  روایتی سرخ چھوٹی قمیص کے ساتھ غرارہ پہن رکھا ہے  جبکہ کرن پٹی لگا دوپٹہ ان کے لُک کو مزید چار چاند لگا رہا ہے۔

تصاویر یہاں دیکھیں:

تازہ ترین