انفوٹینمنٹ

5 پاکستانی حسینائیں، مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی

Web Desk

5 پاکستانی حسینائیں، مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی

5 پاکستانی حسینائیں، مس یونیورس مقابلے میں حصہ لیں گی

دنیا بھر میں ایک طویل عرصے سے جاری اور سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے مقابلے حسن کے ٹائٹل مس یونیورس میں پہلی مرتبہ پاکستان کی نمائندگی بھی شامل ہو گی۔

ان پانچوں لڑکیوں کو200 سے زائد لڑکیوں میں سے منتخب کیا گیا ہے، انہوں نے مالدیپ میں ایک فیشن شوٹ میں بھی حصہ لیا تھا۔تاریخ میں پہلی مرتبہ مس یونیورس کی دوڑ میں شامل ہونے والی 5 فائنلسٹ لڑکیوں کا جمعرات کو ایک مقابلہ ہو گا جہاں ان میں سے کسی ایک سب سے خوبصورت لڑکی کو تاج پہنایا جائے ۔

جو پھر اس سال ایل سلواڈور میں منعقد ہونے والے عالمی مس یونیورس مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان لڑکیوں کے نام یہ ہیں،کراچی سے 24 سالہ اریکا رابن،لاہور سے 24 سالہ حرا انعام،راولپنڈی سے 28 سالہ جیسیکا ولسن، امریکی نثراد 19 سالہ پاکستانی لڑکی ملیکہ علوی اور پنجاب سے 26 سالہ سبرینا وسیم۔

اس کے علاوہ مس یونیورس پاکستان کے نیشنل ڈائریکٹر جوش یوگن نے کہا یہ اپنی نوعیت کے سب سے بڑے مقابلے کی تاریخ میں پہلی بار ایک بااختیار عورت پاکستان کا نام اپنے دل میں لیے شرکت کرے گی۔

تازہ ترین