انفوٹینمنٹ

سلمان خان بھی مولانا طارق جمیل کے مداح ؟

Web Desk

سلمان خان بھی مولانا طارق جمیل کے مداح ؟

سلمان خان بھی مولانا طارق جمیل کے مداح ؟

مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے بھارتی اداکار سلمان خان کے گھر میں خود سے منسلک ایک خاص چیز کی موجودگی کا انکشاف کردیا۔

حال ہی میں مولانا طارق جمیل نے پاکستانی یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور مذہبی معاملات کے حوالے سے بات کی۔

دورانِ گفتگو نادر علی نے طارق جمیل سے پوچھا کہ ‘آپ نے مجھے کچھ سال قبل بتایا تھا کہ آپ کو عامر خان نے بتایا کہ سلمان خان کے گھر میں بھی آپ کے بیانات چلتے ہیں، اس بارے میں کچھ بتائیں۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے طارق جمیل نے کہا کہ ’نہیں عامر خان نہیں بلکہ لاہور میں میرے ایک دوست ہوتے ہیں جنکا بھارت میں بھی کاروبار ہے انہوں نے مجھے بتایا کہ ’انکی ایک دن سلمان خان سے ملاقات ہوئی اور جب سلمان کو پتا چلا کہ میرے دوست پاکستان سے ہیں تو انہوں نے کہا کہ کیا آپ مولانا طارق جمیل کو جانتے ہیں ؟ جس پر انہوں نے سلمان خان سے حیران ہوکر کہا کہ ’آپ انہیں کیسے جانتے ہیں ؟ ‘

طارق جمیل کا کہنا تھا کہ ‘میرے دوست نے بتایا کہ اس سوال پر سلمان خان نے مجھے اٹھایا اور کمرے میں رکھی ریگ دکھاتے ہوئے کہا کہ دیکھیں یہ سب طارق جمیل کے بیانات کی سی ڈیز رکھی ہیں۔‘

طارق جمیل نے مزید بتایا کہ ’سلمان خان کے گھر میں میرے بیانات سُنے جاتے ہیں اور ان کی بہنیں تو بہت شوق سے بیانات کو سنتی ہیں۔‘

تازہ ترین